Skip to main content
مینیو

میری کمپنی، میرا مستقبل

 A man looks into the camera. Some machine parts can be seen in the background.
جیری اب زرعی مشینیں تیار کرنے والی کمپنی کا انتظام سنبھالتے ہیں۔

میری کمپنی، میرا مستقبل

میرا نام جیری ہے اور میں نائجیریا سے آیا ہوں۔2014 میں اسکالرشپ کی وجہ سے میں نے ایک سال برطانیہ میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ اُس کے بعد مجھ پر یہ واضح ہوگیا:میں نائیجیریا واپس جاؤں اور اپنی تعلیم کو اپنے ملک کیلیے استعمال کروں۔

میں نے نائجیریا میں اپنی چھوٹی سی کمپنی قائم کی۔اب میں اعلیٰ معیار کی زرعی مشینیں تیار کرتا ہوں۔ ڈوئچے گیسل شافٹ فار انٹرنیشنل زوسیمینربیٹ (جی آئی زیڈ) کے اراکین نے کمپنی کے قیام کی منصوبہ بندی اور اندراج میں میری مدد کی ۔

اُن کی جانب سے مجھے کاروباری تربیت دی گئی، جس کو میں دیگر کمپنیز اور صارفین سے رابطے کیلیے استعمال کرسکتا ہوں۔ میری کمپنی میں 4ملازم کام کرتے ہیں اور میں اپنی کمپنی کو وسعت دینا چاہتا ہوں۔ میں خوش ہوں کہ میں نائیجیریا سے مخلص ہوں۔

01/2019

میری کمپنی میں چار ملازم کام کرتے ہیں اور میں اپنی کمپنی کو وسعت دینا چاہتا ہوں۔
جیری،نائیجیریا

ملکوں کے تجربات