Skip to main content
مینیو

سٹارٹ فائینڈر مواقعوں کے حوالے فراہم کرتا ہے۔

آپ اپنے مستقبل کو نئی شکل دینا چاہتے ہیں۔
آپ کو مشورے کی ضرورت ہے۔
سٹارٹ فائینڈر آپ کی مدد کرسکتا ہے۔

Graphic start finder logo

سٹارٹ فائینڈر آپ کو دستیاب مواقعوں سے آگاہ کرسکتا ہے

سٹارٹ فائینڈر ایک ایسا منصوبہ ہے جس کو جرمنی کی حکومت کے زیرانتظام ہے۔ یہ لوگوں کی روزگار کی تلاش میں مدد کرتے ہیں: اُن کے آبائی علاقوں میں، جرمنی کے سفر میں، یورپ میں اور اُن کے اپنے خطوں میں۔

Collage with photos of people from different countries and their personal experience reports.

سٹارٹ فائینڈر کن لوگوں کے لیے ہے۔

وہ لوگ جو جرمنی، یورپی یونین یا اپنے خطے میں ہجرت کرنا چاہتے ہیں اور اُنہیں مزید معلومات درکار ہیں۔
وہ لوگ جو جرمنی یا دیگر ممالک سے واپس آئے ہیں اور معاشرے سے جڑنے میں مدد چاہتے ہیں۔
خاص طور پر وہ لوگ اپنے ملکوں میں محروم اور کمزور طبقات سے ہیں اور مواقعوں کی تلاش میں ہیں۔

سٹارٹ فائینڈر درج ذیل ممالک کے لیے معلومات فراہم کرتا ہے۔

ان ممالک میں مرکز برائے ہجرت اور ترقی ہیں۔ یہ مراکز مختلف حوالوں سے معلومات فراہم کرتے ہیں، جیسے کہ: قانونی طریقے سے دوسرے ملک ہجرت کرنا اور وہاں کام کرنے کے مواقع۔ اس کے لیے آپ کو کیا کرنے کی ضرورت ہے اور خود کو کس طرح تیار کرنا ہے۔ یا واپس آکر آپ کس طرح نوکری تلاش کرسکتے ہیں یا اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔

آپ تنخواہ داروں میں کنسل کے مراکز کے بارے میں جان سکتے ہیں۔:

مشاورت بالکل مفت اور ہرقسم کی شرائط سے پاک ہے۔

ہمارے مراکز کی جانب سے فراہم کی جانے والی مشاورت ہر کسی کیلیے ہے۔ اس کا انحصار کی ضرورتوں پر ہے،ہمارے مشیر آپ کو تربیتی کورس تجویز کریں گے یا پھر درخواست میں آپ کی مدد کریں گے۔ یہاں مختلف شرائط ہوسکتی ہیں، مثال کے طور پر کم سے کم عمر یا پھر تعلیمی اسناد۔ مشاورتی ٹیم طبعی حوالے سے بھی معلومات فراہم کرتی ہے اور نفسیاتی مدد اور بچوں کی تعلیم اور اُن کی رہائش کے لیے جگہ کی تلاش کرنا۔

آپ کو ویب سائٹ پر ملیں گی۔

مشاورتی خدمات

یہاں پر آپ کو اپنے خطے کے ممالک میں قائم مشاورتی مراکز کے رابطوں کی تفصیلات ملیں گی۔ مینیو (فہرست) میں مشاورتی خدمات پر کلک کریں اور اپنے ملک کا انتخاب کریں۔ جہاں آپ کو مرکز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات، تربیتی کورسز یا پیشہ وارانہ ترقی کی معلومات ملیں گی۔

پیش رفت رپورٹس

پیش رفت رپورٹس کے مینیو (فہرست) میں وہ رپورٹس ہیں جہاں لوگ اپنی ذاتی زندگیوں کے بارے میں باتیں کرتے ہیں۔ یہ ہمیں بتاتے ہیں کہ کس طرح اُن کی مدد کی گئی اور پھر آگے کیا ہوا۔ ہمارے بلاگ میں مشاورتی مراکز میں کام کرنے والے ملازمین اپنے کام اور مختلف منصوبوں کے حوالے سے لکھتے ہیں۔

ویڈیوز

ہم نے آپ کے لیے کچھ ویڈیوز بھی ریکارڈ کی ہیں۔ آپ یہ ویڈیوز ہر ملک کے صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یا پھر ہمارے سٹارٹ فائینڈر کے یوٹیوب چینل کو دیکھیں جہاں آپ کو ہماری تمام ویڈیوز ملیں گی۔

سٹارٹ فائینڈر کے پیچھے کون ہے؟

سٹارٹ فائینڈ کی خدمات جی آئی زیڈ (گز)، ڈوئچے گیسل شافٹ فار انٹرنیشنل زوسامینریٹ جی ایم بی ایچ کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں۔ جی آئی زیڈ سٹارٹ فائینڈر کو جرمنی کی وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی (بی ایم زیڈ) کی جانب سے چلاتا ہے۔