Skip to main content
مینیو

پاکستان میں ہمارے مراکز

ہم آپ کو جرمنی اور یورپ کی طرف ہجرت کے مواقعوں سے آگاہ کریں گے یا پھر آپ کے اپنے خطے میں کام کی تلاش میں مدد کریں گے یا پھر آپ کی صلاحیتیں بہتر بنانے میں۔ اگر آپ پاکستان واپس آ چُکے ہیں تب بھی ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

مثال کے طور پر ہم آپ کی نوکری کی تلاش یا کاروبار شروع کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

ہمارے مرکز کی جانب سے فراہم کی جانے والی مشاورت تمام لوگوں کے لیے ہے۔ یہ بالکل مفت اور کسی پابندی کے بغیر ہے اور یہاں رازداری کا خیال رکھا جاتا ہے۔

رابطہ

یہاں آپ مشاورت کے لیے جگہ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد
لاہور

ہماری خدمات

Digitales Meeting in Pakistan

ہماری خدمات

پاکستانی جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری انٹیگریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) آپ کو خوش آمدید کہتا ہے۔ آپ درج ذیل موضوعات پر معلومات اور انفرادی مشورے حاصل کر سکتے ہیں

  • جرمنی/یورپ میں باقاعدہ مہاجرت
  • پاکستان میں ملازمت کے مواقع اور تربیت
  • اپنے کاروبار کا آغاز
  • نفسیاتی مدد اور ہنگامی صورتحال میں مدد

ہم مختلف موضوعات پر تربیت بھی فراہم کرتے ہیں:

  • جاب تلاش جرمنی/یورپ اور علاقائی ممالک کے لیے
  • ووکیشنل یا پیشہ وارانہ تربیت
  • مہمان نوازی کے انتظامی کورسز
  • ڈیجیٹل مہارت

ہمارے کام میں بصیرت

دیہات کی کاروباری خواتین کے لیے تربیت: ’میں اپنی پہلی ویب سائٹ پر کام کر رہی ہوں‘

انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل ٹولز کاروباری خواتین کو بہت مواقع فراہم کرتے ہیں۔ تاہم پاکستان کے صوبوں میں اکثر ان کے پاس ضروری معلومات اور رسائی کی کمی ہوتی ہے۔ پی جی ایف آر کی تربیت اُنہیں سکھاتی ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے کون سے ٹولز استعمال کرسکتے ہیں اور کیسے کرسکتے ہیں۔

مزید جانیں >

غیرمحفوظ طبقات کے لیے نئے مواقع

پہلی بار پی جی ایف آر سی نے غیر محفوظ گروہوں کے لیے اہدافی منصوبے شروع کیے۔ ان منصوبوں میں تربیت بھی شامل ہے جو ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کو خودمختار بننے کی تیاری کراتی ہے۔ مثال کے طور پر فن طباخی کی تربیت جو کہ کھانا پکانے سے بہت آگے ہے۔

مزید جانیں >

کپڑے سینے سے کچھ بڑھ کر: پاکستان میں بطور درزی اپنا کاروبار

پی جی ایف آر سی کا شکریہ کہ اس کی بدولت پاکستان میں خواتین درزی بننے کی تربیت حاصل کرسکتی ہیں۔ اس کورس کی شرکا خودمختار کیسے بنتے ہیں یہ بھی سیکھتی ہیں۔

مزید جانیں >

نوجوانوں کو کچھ واپس لوٹانا

میں نے 3 سال سعودی عرب میں بطور الیکٹریشن کام کرتے ہوئے گزارے لیکن زیادہ نہیں کما پارہا تھا اور اپنے گھروالوں کو بھی بہت یاد کرتا تھا۔ تو میں سنہ 2018 میں پاکستان واپس آگیا۔ پی جی ایف آر سی کی جانب سے ملنے والی مدد نے مجھے خودمختار بننے کے قابل بنایا۔

مزید جانیں >

شمسی توانائی بطور مستقبل کا پیشہ

کوئی بھی شخص جو پاکستان میں شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی میں پیشہ وارانہ مواقعوں کی تلاش میں ہو وہ پی جی ایف آر سی کی جانب سے کرائے جانے والے تربیتی کورس میں حصہ لے سکتا ہے۔ 20 شرکا نے اس پیشکش کا استعمال کیا اور اُن کے اپنے مستقبل کیلیے واضح منصوبے ہیں۔

مزید جانیں >

نوکری تلاش کرنے سے متعلق اہم سوالات کے جوابات

چاہے آپ نوکری تلاش کررہے ہوں،نیا ہنر سیکھنا چاہتے ہوں یا پھر مستقبل کے حوالے سے کوئی نیا قدم اٹھانا چاہتے ہوں، پاکستانی – جرمن فیسلیٹیشن اینڈ ری انٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) آپ کی مدد کیلیے یہاں موجود ہے۔ ہمیں آپ کو مشورہ دے کر خوشی ہوتی ہے اس سے قطع نظر کہ آپ حال ہی میں واپس اپنے وطن لوٹے ہیں یا پھر آپ ہمیشہ سے ہی پاکستان میں مقیم ہیں۔ درج ذیل میں آپ نوکری کی تلاش اور حصول سے متعلق اہم سوالات کے جوابات ڈھونڈ پائیں گے۔

مزید جانیں >

فوٹو گرافی کے ذریعے نئے مواقعوں کی تلاش

نیا کام سیکھنا یا اپنا خود کا کاروبار شروع کرنا کئی لوگوں کا خواب ہوتا ہے۔ پاکستانی جرمن فیسیلیٹیشن سینٹر اینڈ ری اینٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ اپنے شراکت دار اداروں کے ساتھ مل کر پیشہ وارانہ تربیت کراتی ہے، جس میں ایک ماہ فوٹوگرافی کا کورس بھی شامل ہے۔ ایک جھلک پردے کے پیچھے کی۔

اورجانیے >

کھانا پکانے کے شعبے میں مستقبل بنانے کیلیے تربیتی کورس

نیا کام سیکھنا اور اپنا کاروبار شروع کرنا چند ان چیزوں میں سے ہے جس کا کئی لوگ خواب دیکھتے ہیں۔ پاکستانی – جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری انٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) مدد فراہم کرتے ہیں جن میں فن طباخی کا تربیتی کورس بھی شامل ہے۔

اورجانیے >

موٹرسائیکل مکینک کی تربیت کے ساتھ ایک نیا آغاز

نیا کام سیکھنا اور اپنا کاروبار شروع کرنا چند ان چیزوں میں سے ہے جس کا کئی لوگ خواب دیکھتے ہیں۔ پاکستانی – جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری انٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) موٹرسائیکل مکینک کا تربیتی کورس فراہم کرکے مدد کرتا ہے۔

اورجانیے >

نئے کاروبار شروع کرنے سے متعلق رہنمائی

کاروباری تربیتی کورس نے متوقع کاروباری افراد کو کچھ اہم نکات اور چیزیں سکھائیں۔

مزید جانیں >

اس لنک سے ایک یوٹیوب ویڈیو کھل جائے گی۔یہ بات ملحوظ خاطر رکھیں کہ اس ویب سائٹ پر آپ کی معلومات کے تحفظ کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔

تصدیق کریں

آخر کار اپنے گھر والوں کے پاس واپسی۔

تربیتی پروگرام نے مجھے سکھایا کہ اپنا ٹیکسی کا کاروبار کیسے چلانا ہے۔

تمام ویڈیوز کے لیے >

"ذہنی مسائل کے شکار شخص کو تنہا نہیں ہونا چاہیے";

تنہائی، اختلافات، اضطراب: واپس آنے والے بیشتر افراد کو نفسیاتی مدد درکار ہوتی ہے۔ پاکستانی – جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری انٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) اِن کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

مزید جانیں >

ہم رابطے میں رہیں گے!

جب لوگ بیرون ملک سے واپس لوٹتے ہیں تو ہم معاشرے سے جڑنے اور نوکری کی تلاش میں اُن کی مدد کرتے ہیں۔ہماری مدد کئی قسم کی ہے کیونکہ ہم اور ہمارے شرکت دارتربیت،مزید تعلیم،نوکری کے حصول اور نفسیاتی مدد فراہم کرتے ہیں۔

ہماری مشاورتی سہولیات کے بارے میں مزید جانیں >

ایک نئے آغاز کے لیے خواتین کی حوصلہ افزائی

نگہت عزیز پاکستان جرمن فیسیلی ٹیشن اینڈ ری اینٹی گریشن سینٹر(پی جی ایف آر سی) مشیر ہیں اور  ضرورت مند خواتین اور مرد حضرات کی رابطہ کار ہیں۔یہ مرکز کی دیگر شراکت دار تنظیموں کے ساتھ مل کر اُن کی مخصوص ضروریات کے حل کیلیے کام کرتی ہیں۔

مزید جانیں >

’ہر فرد کو درست رہنمائی کی فراہمی‘ 

ڈاکٹر منصور زیب خان پاکستانی جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری اینٹی گریشن سینٹر(پی جی ایف آر سی) کے سربراہ ہیں۔ اس مختصر انٹرویو میں انہوں نے اپنے ادارے کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات اور اُنہیں ذاتی طور پر کس چیز نے اس کی ترغیب دی کہ حوالے سے بتایا ہے۔

مکمل انٹرویو یہاں پڑھیں >

مددگار معلومات

  • : پاکستان میں ملازمت کے مواقع پر جائیں۔

      اگر آپ پاکستان میں ملازمت کے مواقع تلاش کر رہے ہیں، تو جاب پورٹل  روزِی.پک پر جائیں۔

  • :گوئٹے انسٹیٹیوٹ پاکستان کے ساتھ جرمن زبان سیکھیں

    کیا آپ جرمن زبان سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ گوئٹے انسٹیٹیوٹ کے پیش کردہ کورسز کو دیکھیں۔

  • :ڈی- اے- اے- ڈی کے ساتھ جرمنی میں تعلیم حاصل کریں
    کیا آپ جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے کا سوچ رہے ہیں؟ جرمن اکیڈمک ایکسچینج سروس کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل کریں۔

  • : جرمنی ہجرت کرنے کے بارے میں قیمتی معلومات

    کیا آپ جرمنی میں رہنا اور کام کرنا چاہتے ہیں؟ میک اِٹ اِن جرمنی آپ کو داخلے اور ویزا کے طریقہ کار، ملازمتیں تلاش کرنے، اور جرمنی میں زندگی کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

ملکوں کے تجربات

فضہ کا سفر: ہنر کی ترقی سے نئے مواقع

اپنی ہائر سیکنڈری تعلیم مکمل کرنے کے بعد، فضا کو ملازمت کی تلاش میں دشواریوں کا سامنا کِرنا پڑا۔ رہنمائی کی تلاش میں انہوں نے پاکستان-جرمن فیسلیٹیشن اور ری انٹیگریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) کا رخ کیا۔ حاصل ہونے والی مدد اور تربیت کے سبب، فضہ اب پاکستان کی ایک معروف یونیورسٹی میں فرنٹ ڈیسک آفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

مزید معلومات >

شمسی توانائی بطور مستقبل کا پیشہ

وئی بھی شخص جو پاکستان میں شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی میں پیشہ وارانہ مواقعوں کی تلاش میں ہو وہ پی جی ایف آر سی کی جانب سے کرائے جانے والے تربیتی کورس میں حصہ لے سکتا ہے۔ 20 شرکا نے اس پیشکش کا استعمال کیا اور اُن کے اپنے مستقبل کیلیے واضح منصوبے ہیں۔

مزید معلومات >

نوجوانوں کو کچھ واپس لوٹانا

میں نے 3 سال سعودی عرب میں بطور الیکٹریشن کام کرتے ہوئے گزارے لیکن زیادہ نہیں کما پارہا تھا اور اپنے گھروالوں کو بھی بہت یاد کرتا تھا۔ تو میں سنہ 2018 میں پاکستان واپس آگیا۔ پی جی ایف آر سی کی جانب سے ملنے والی مدد نے مجھے خودمختار بننے کے قابل بنایا۔

مزید معلومات >

کامیاب بطور خود مختار راج مستری

میں نے اپنے گھر والوں کو اچھی زندگی دینے کیلیے 8 سال جرمنی میں کام کرتے ہوئے گزارے ۔ لیکن میں اُنہیں بہت یاد کرتا تھا تو میں واپس چلا آیا۔ آغاز میں مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا کہ اپنے پیروں پر کیسے کھڑا ہوں۔ اب میں ایک خود مختار راج مستری ہوں اور اس کیلیے میں پی جی ایف آر سی کا شکرگزار ہوں۔

مزید معلومات >

مستقبل بطور ایک الیکٹریشن

میں نے پاکستان سے باہر کئی سال بطور الیکٹریشن کام کرتے ہوئے گزارے لیکن مجھے اپنے گھر والوں کی بہت یاد آتی تھی ۔ سنہ 2018 میں جب میں پاکستان واپس آیا تو ابتدا میں میری کمائی زیادہ نہیں تھی۔ ایک دوست نے مجھے پی جی ایف آر سی کی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اور اس طرح میری نئی شروعات ہوئی۔

مزید معلومات >

پنجاب میں بطور فوٹوگرافر کامیابی

میں کورونا کی وبا کے دوران اپنے گھر والوں کے پاس پاکستان واپس آیا۔ پی جی ایف آر سی نے بطور فوٹوگرافر کاروبار شروع کرنے میں میری مدد کی۔ میرا فوٹو سٹوڈیو اب بہت کامیابی سے چل رہا ہے۔

مزید معلومات >

ایک خوش دکاندار پاکستان میں

پاکستانی جرمنی فیسیلیٹیشن اینڈ ری اینٹی گریشن سینٹر کی جانب سے فراہم کردہ مدد سے اب میں اپنا کاروبار کامیابی سے چلارہا ہوں۔

مزید معلومات >

آخر کار اپنے گھر والوں کے پاس واپسی۔

تربیتی پروگرام نے مجھے سکھایا کہ اپنا ٹیکسی کا کاروبار کیسے چلانا ہے۔

مزید معلومات >

کپڑے کی ذاتی دکان کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز

میری اہلیہ اور میں نے کووِڈ-19 کی وبا کے دوران بھی اپنے کاروبار کو جاری رکھا۔

مزید معلومات >

ایک باکمال کاروباری شخصیت

میری واپسی کے بعد پی جی ایف آر سی ملنے والی مدد اور مشاورت نے کاروبار شروع کرنے اور اسے چلانے کو ممکن بنایا۔

مزید معلومات >

فاسٹ فوڈ کے ساتھ کامیاب

میں اپنے آبائی علاقے میں خود کا ریستوران چلاتا ہوں۔ اہم معاونت کا شکریہ،میں اپنے کاروبار کو مسلسل ترقی دے سکتا ہوں اور بحرانوں سے بھی نمٹ سکتا ہوں۔

مزید معلومات >

اپنا کاروبار۔۔۔ جذبہ اور روایت

میں نے پی جی ایف آر سی کی مدد سے کپڑوں کا کاروبار قائم کیا۔میری مشہوری میں سوشل میڈیا کااستعمال بھی شامل ہے۔

مزید معلومات >