آکرا میں مشاورتی مرکز کے ساتھ مسلسل رابطے
نومبر2020۔وہ وقت آگیا جب سیموئل کو گھانا کیلیے اُڑان بھرنا تھی جہاں اُن کے اہلخانہ پہلے سےاُن کے منتظر تھے۔ واپسی کے بعد آکرا میں اُن کی ملاقات جی سی سی کے مشیر سے ہوئی۔وہ جرمنی میں قیام کے دوران بھی مشاورتی ٹیم سے رابطے میں تھے، مثال کے طور پر سوشل امپکٹ پر تربیت کے دوران۔ سیموئل جب پہلی بار مرکز میں داخل ہوئے تو انہوں نے چمک دار قمیض زیب تن کررکھی تھی اور وہ کافی پُرامید نظر آرہے تھے۔انہوں نے تقریباً2 گھنٹے تک مشیر ایرنیسٹینا ادو سے بات چیت کی۔ انہوں نے زیادہ تر بات واپس آنے والوں کے ماضی کے مشکل وقت کے بارے میں کی۔
ایرنیسٹینا ادو سیموئل کی بلند نظری سے کافی متاثر ہوئیں اوراُن کے مقصد کے حصول میں مدد کرنا چاہی۔"ہم نے اس سفر میں اُن کی مدد کی اور اُنہیں اُمید اور حوصلہ دیا جس کی اُنہیں ضرورت تھی تاکہ وہ آسانی سے نئی شروعات کرسکیں۔" گفتگو کے بعد سیموئل نے کپڑے کا کارخانہ دیکھنے اور اپنے منصوبوں کو حتمی شکل دینے کیلیے کمسائی کی راہ لی۔