اسٹیفن گروئنبام جی آئی زیڈ کے اُن 20 رضاکاروں میں سے ایک ہیں جو جرمنی کی تقریباً تمام ریاستوں میں ہی موجود ہیں۔یہ تمام جرمنی میں موجود کونسلرز اوردیگر ممالک میں کام کرنے والوں کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔
اسٹیفن گروئنبام،آپ کس طرح سےدوسروں کو ملانے والے رضاکار بنے؟
میں شعبہ جنگلات کا سند یافتہ سپاہی ہوں لیکن میں نے 15 سال افغانستان اور افریقا میں مختلف تنظیموں کیساتھ ہنگامی اور امدادی شعبے میں کام کیا ہے۔ میں اپنے اہلخانہ کیساتھ سینیگال ، گوئنا سمیت دیگر ممالک میں رہا ہوں۔2018سے میں شمالی باویریا میں سینٹرل ریٹرن کاؤنسلنگ فار ریفیوجی میں جی آئی زیڈ کیلیے کام کرتا ہوں۔
آپ کس طرح لوگوں کی مددکرتے ہیں؟
میری زیادہ تر رسائی اُن معلومات تک ہوتی ہیں جو جی آئی زیڈ خطے کے ممالک میں فراہم کرتی ہے۔بعد میں مشاورتی مراکز سے حاصل کردہ معلومات میں آگے فراہم کردیتا ہوں، یہ معلومات نوکری کی پیشکش،درخواست کی تیاری میں مدد،کاروبار کے آغاز،نفسیاتی مشاورت اور رہائش کی تلاش کے حوالے سے ہوتی ہیں۔کچھ ممالک میں مستقل رہائش ملنے تک عارضی رہائش بھی فراہم کرتے ہیں۔ بطور رضاکار میری توجہ عراق پر ہے،اسی میں جرمنی کی دیگر ریاستوں سے عراق سے متعلق سوالات کا بھی جواب دیتا ہوں۔