میرا نام ساسا ہے۔میں نے وسطی سربیا کے شہرکروشیواتس میں جنم لیا اور جرمنی میں کئی سال گزارنے کے بعد میں اپنے گھر لوٹا۔اس دوران میں سربیا میں اپنی کمپنی کھولنے کے قابل ہوا،یہ وہ چیز تھی جس کا میں نے ہمیشہ سے خواب دیکھا تھا۔ لیکن میں نےکچھ مدد بھی لی۔ یہی میری کہانی ہے۔
میں جرمنی میں دو بار رہا۔پہلی بار نوے کی دہائی کے اختتام پر جب میرے ملک میں جنگ چھڑی ہوئی تھی تو میں اپنے والدین کے ساتھ فرار ہوا۔اُس کے بعد میں نے سربیا واپس جاکر اپنی فیملی(اہلخانہ) کی شروعات کی۔سربیا میں زندگی گزارنا انتہائی مشکل تھا تو میں نے پھر جرمنی کی راہ لی اور اس بار اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ۔ مجھے نگرانی اور صاف صفائی کا کام ملا لیکن ہمیں رہائش کی اجازت نہیں ملی۔یہ میرے بچوں کیلیے انتہائی مشکل تھا کیونکہ اُن کا اسکول میں داخلہ ہوچکا تھا اور وہ نئے دوست بناچکے تھے۔