Skip to main content
مینیو

میرا کام مجھے معاشی تحفظ دیتا ہے

اس لنک سے ایک یوٹیوب ویڈیو کھل جائے گی۔یہ بات ملحوظ خاطر رکھیں کہ اس ویب سائٹ پر آپ کی معلومات کے تحفظ کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔

تصدیق کریں

میرا کام مجھے معاشی تحفظ دیتا ہے

میرا نام مرینا ہے۔ میں شادی شدہ ہوں میرے 3 بچے اور 4پوتے پوتیاں ہیں۔میرے خاوند اور میں اپنے اہلخانہ کیلیے جرمنی میں مستقبل بنانا چاہتے تھے۔اگرچہ3 سال بعد ہمیں سربیا واپس لوٹنا پڑا۔مجھے ملنے والی مدد کا شکریہ جس سے میں یہاں پر اپنا کاروبار شروع کرنے کے قابل ہوئی۔

جرمنی منتقل ہونے سے قبل سربیا میں ہماری زندگی کافی مشکل تھی۔ میرےخاوند تعمیرات کے شعبے میں دیہاڑی دار مزدور(مستری) تھےاور میں بطور فصل کاٹنے والی کچھ پیسے کمالیتی تھی۔ہم کہیں پر نئی شروعات کرنا چاہتے تھے تو ہم جرمنی چلے گئے۔اگرچہ وہاں ہمارا کوئی مستقبل نہیں تھا۔ ہم رضاکارانہ طور پر سربیا واپس آگئے کیونکہ ہم خود کو اور اپنے بچوں کو  بیدخل ہونے سے بچانا چاہتے تھے۔

مرینا صفائی کا انفرادی طور پر اور کمپنیز کیلیے کرتی ہیں۔

صفائی کا کام

اپنے آبائی گھر واپس لوٹ کر اچھا لگا اگرچہ کہ یہ چھوٹا ہے۔ لیکن ہماری مالی مشکلات جلد
 ہی واپس لوٹ آئیں۔ ایک دن ہمارے محلے میں  ایک ادارے "ہیلپ ای۔ وی۔- ہیلف زور سیلبت ہیلف" سے تعلق رکھنے والا شخص گھر گھر جارہا تھا۔ اُس نے ہم سےاور واپس لوٹنے والے دیگر افراد سے پوچھا کہ ہم سے میں کوئی کاروبار شروع کرنے کا خواہشمند ہے۔میں نے اُنہیں بتایا کہ میرے پاس صفائی کا کام شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

ہیلپ ای۔وی۔ نے مجھے بیلگریڈ میں جرمن انفارمیشن سینٹر فار مائیگریشن،ٹریننگ اینڈ امپلائمنٹ (ڈی ماک) بھجوایا،جہاں میں نے تمام ضروری دستاویزات جمع کرائیں۔ چند روز بعد ڈی ماک نے میرے کاروبار  کا اندراج کرلیا۔ٹیم نے کام شروع کرنے کیلیے صفائی کا سامان اور مصنوعات خریدنے میں میری مدد کی۔

مرینا ایک بار پھر اپنے مستقبل کیلیے پُرامید ہیں۔

اس کا مطلب تھا کہ میں اسی وقت سے کام کا آغاز کرسکتی ہوں۔ تو میں نے صارفین کی تلاش شروع کی اور کام کا معاوضہ لکھ لیا۔آخر کار مجھے ایک بڑے فرنیچر اسٹور کی صفائی کا کام مل گیا۔میں نے دیگر خواتین کو بھی کام پر رکھ لیا اور اس کے بعد ہم بطور ٹیم ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔ ہم نے کمپنیز اور اُس کے ساتھ ساتھ انفرادی طور پر بھی کام حاصل کیا۔

میں اپنا کام کرکے خوش ہوں۔ اس کام نے مجھے سکون اور تحفظ دیا۔ اب مجھے ٹیکس اورقومی بیمہ ادا کرکے فخر محسوس ہوتا ہے۔مجھے  اپنا فارغ وقت اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ گزارنا پسند ہے۔ہم بطور خاندان ایک ساتھ ہیں۔

As of: 02/2021

میں اپنی مالک خود بن کر بہت خوش ہوں۔
مرینا

ملکوں کے تجربات