میں نے 3 سال سعودی عرب میں بطور الیکٹریشن کام کرتے ہوئے گزارے لیکن زیادہ نہیں کما پارہا تھا اور اپنے گھروالوں کو بھی بہت یاد کرتا تھا۔ تو میں سنہ 2018 میں پاکستان واپس آگیا۔ پی جی ایف آر سی کی جانب سے ملنے والی مدد نے مجھے خودمختار بننے کے قابل بنایا۔
میرا نام لئیق ہے۔ میرا تعلق پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا سے ہے اور میری عمر 40 سال ہے۔ میں پاکستان میں بطور الیکٹریشن کام کرتا تھا۔ بعد میں بہتر مواقعوں کی تلاش میں سعودی عرب چلا گیا۔ میں نے وہاں بھی بطور الیکٹریشن کام کیا لیکن میری آمدنی کافی نہیں تھی اور میں اپنے گھر والوں کو بھی بہت یاد کرتا تھا تو میں نے سنہ 2018 میں واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ واپس آنے کے بعد میں نے دوبارہ بطور الیکٹریشن کام شروع کیا لیکن دوسری کمپنیز کیلیے وہ بھی یومیہ دیہاڑی پر۔ ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوتا رہا خاص طور پر کورونا وائرس کی وبا کے بعد۔ میری یومیہ کمائی زندگی گزارنے کیلیے کافی نہیں تھی۔ مجھےاپنی آمدنی کو بہتر بنانے کیلیے کوئی راستہ تلاش کرنا تھا۔