میرا نام زیب النسا ہے اور میری عمر 35 سال ہے۔ میرا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہے۔ میرے گاؤں میں لڑکیوں کے تعلیم حاصل کرنے یا کام کرنے کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ میں نے خاندانی اعتراضات کے باوجود لاہور میں بزنس ایڈمنسٹریشن (کاروباری انتظام کار) اور آئی ٹی میں ماسٹرز کیا۔
میں لاہور کی ایک کمپنی میں 6 سال سے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں کام کررہی تھی لیکن پھر کورونا کی وبا آگئی اور کمپنی کو کچھ وقت کے لیے بند کرنا پڑا۔ میں اچھا کماتی تھی اور گھر کے اخراجات میں ہاتھ بٹاتی تھی۔ لیکن وبا کی وجہ سے ذریعہ آمدن ختم ہوگیا۔ میں نے اس صورتحال میں روایتی کپڑوں کی فروخت کا آن لائن کاروبار شروع کیا۔ میں برقعے اور حجاب فروخت کرتی ہوں۔ میں نے کپڑا تلاش کیا اور فروخت کرنے کے لیے لوگ، ساتھ ہی ساتھ درزی اور لباس تیار کرنے والے۔ اور میں نے فیس بک پر ایک پیج (صفحہ) بھی بنایا۔ میں نے جون 2020 میں ’زیب حجاب‘ کے نام سے آن لائن کاروبار شروع کیا۔