Skip to main content
مینیو

جہلم میں خود مختار الیکٹریشن

اس لنک سے ایک یوٹیوب ویڈیو کھل جائے گی۔یہ بات ملحوظ خاطر رکھیں کہ اس ویب سائٹ پر آپ کی معلومات کے تحفظ کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔

تصدیق کریں

جہلم میں خود مختار الیکٹریشن

اب میں پاکستان میں اپنا ذاتی کام کررہا ہوں۔ پی جی ایف آر سی سے ملنے والی مدد اور تربیتی کورسز کا شکریہ۔ میں دوبارہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ واپس آکر خوش ہوں۔

کورونا نے مجھے پاکستان میں رکنے پر مجبور کردیا

میرا نام اعجاز رحمان ہے اور میرا تعلق پاکستان سے ہے۔ میں نے 10 سال سعودی عرب میں گزارے جہاں میں بطور الیکٹریشن کام کرتا تھا۔ کورونا کی وبا سے کچھ پہلے میں نے پاکستان کیلیے اڑان بھری تاکہ میں اپنے گھر والوں سے مل سکوں۔ چھٹیوں کے بعد میں نے واپس سعودی عرب لوٹنے کا منصوبہ بنایا لیکن سفری پابندیاں میری واپسی کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں

خود مختار الیکٹریشن

جب مجھے احساس ہوا کہ میں سعودی عرب واپس نہیں جاسکتا تو پھر میں نے پاکستان میں ہی نوکری کی تلاش شروع کردی ۔ کام کی تلاش بالکل بھی آسان نہ تھی جب تک میرا رابطہ پاکستانی – جرمن فیسلیٹیشن سینٹر اینڈ ری انٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) سے نہیں ہوگیا۔ مرکز نے کاروبار شروع کرنے میں میری کافی مدد کی۔ میں نے تربیتی کورسز میں حصہ لیا اور مجھے اوزار بھی فراہم کیے گئے۔

گھر پر کامیابی

اب میں خود مختار ہوں اور اپنا ذاتی کام کررہا ہوں۔ میں اپنے گھر والوں کے قریب ہو کر خوش ہوں اور اس بات پر بھی کہ میں اپنے کام کا مالک خود ہوں۔

تاوقتیکہ: 03/2023

ملکوں کے تجربات