Skip to main content
مینیو

کام میں ہم آہنگی جاری ہے، ایک مختلف انداز میں

مارکو لیٹز۔ بیڈن - ورٹمبرگ میں آجران کے تعلیمی اور تربیتی ادارے بلڈنگسورک دیر بیڈن - ورٹمبرگچن رسٹشافٹ ای وی میں عالمی منصوبوں کے

کام میں ہم آہنگی جاری ہے، ایک مختلف انداز میں

تربیتی کورسز کا انعقاد کیا نہیں جاسکتا،واپس جانا ناممکن ہے اوراِن ممالک میں نوکریوں کے حوالے سےبہت دباؤ ہے:نیو پلیسمنٹ انٹرنیشنل(این پی آئی) کے منصوبے نے کورونا بحران کے دوران دوسرا جنم لیا ہے۔این پی آئی،بی بی کیو بلڈنگ اینڈ بیوروفلیج کوالیفائزرنگ کا شروع کردہ ہے،جو کہ بلڈنگسورک دیر بادن ورتم برگیسچین رسٹشافٹ کے ماتحت ادارہ ہے۔موجود صورتحال پر چار سوالات اور اُن کے جوابات۔

نیو پلیسمنٹ انٹرنیشنل عام طور پر کس طرح کام کرتا ہے؟
نیو پلیسمنٹ انٹرنیشنل (این پی آئی) "پریسپیکٹیو ہیمت" کے ساتھ ملکر کام کرتا ہے اور مہاجرین اور تارکین وطن کو آبائی ملک واپس لوٹنے میں مدد کرتا ہے۔ مارکو لائٹز کہتے ہیں"ایک فیصلہ کن عنصر نوکری ملنے کا امکان ہے۔ہماری سوچ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ شرکا کو جرمنی چھوڑتے وقت پتہ ہو کہ آگے کیا ہوگا۔ انہیں اپنے ملک میں آزمائشی نوکری(انٹرن شپ) کے قابل ہونا چاہیے۔لائٹز جانتے ہیں کہ کئی کیسز میں واپسی اتنی آسان نہیں ہوتی جیسی توقع کی جاتی ہے۔تو این پی آئی اِن میں ممالک میں جی آئی زیڈ مشاورتی مراکز برائے تارکین وطن کے ساتھ مل کر واپس لوٹنے والوں کی مدد کرتا ہے۔

کورونا بحران کے دوران آپ کی مشاورت کس طرح سے تبدیل ہوئی؟

مارکو لائٹرز کہتے ہیں کہ "قابلیت اور نوکری کا حصول مطالبے میں رہتا ہے۔اگرچہ شرکا کی تعداد میں کمی نمایاں ہے۔ کیونکہ اس وقت اپنےملک واپس لوٹنا ناممکن ہے۔اور ہم بھی یہ جانتے ہیں کہ اِن ممالک میں معاشی حالات اور نوکری کے حصول کے ذرائع بہت دباؤ کا شکار ہیں۔"ہمارے خوراک رسانی کے شعبے میں بہت ساری کمپنیز میں رابطے ہیں۔ یہ فائدہ مند ہے کیونکہ واپس لوٹنے والوں کو جرمن زبان آتی ہے اور وہ ہوٹلز میں جرمنی سے آنے والے سیاحوں سے بات کرسکتے ہیں۔" لائٹز نے ہمیں بتایا کہ بدقسمتی سے مستقبل قریب میں اس شعبے میں نوکریوں کے حوالے سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

 

متبادل کیا ہیں؟

"ہمیں دیگر شعبہ جات کی کمپنیز سے رابطہ کرنے کیلیے پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی۔" لائٹز کوڈیجیٹل میڈیا،صحت اور کھانے کی فراہمی جیسے شعبوں میں نئے مواقع نظر آرہے ہیں۔ بلڈنگسورک دیر بادن ورتم برگیسچین رسٹشافٹ نے ڈیجیٹل خواندگی کے حوالے سے ایک ماہ کا کورس تشکیل دیا ہے۔مثال کے طور پر ہم نئے طریقوں پر غور کررہے ہیں: ہم یہ کورس مندینکا میں بھی پیش کرسکتے ہیں،یہ گمبیا میں زیادہ بولی جانیوالی زبانوں میں شامل ہے۔ گمبیا میں موجود اُستاد ویبینار کے ذریعے بھی سکھاسکتا ہے۔ہم نے چند ماہ قبل اس پر غور بھی نہیں کیا ہوگا۔"

کیا کورونا بحران نے ڈیجیٹل مشاورت کو تحرک فراہم کیا؟

لائٹز کہتے ہیں کہ قابلیت اور  نوکری کا حصول اس وقت بنیادی تبدیلیوں سے گزر رہے ہیں۔یہ کسی بھی شعبے کو تبدیل کرسکتے ہیں اور اس وقت یہ تیزی کے ساتھ ہورہا ہے۔" بلڈنگسورک نے ای لرننگ کے تصور پر 2سال پہلے کام شروع کیا تھا۔ لائٹز نے تسلیم کیا کہ وہ آغاز میں اس حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار تھے۔"مجھے لگتا تھا کہ یہ ذاتی رابطوں کا متبادل نہیں ہوسکتا۔" یقیناً واپس جانے والوں سے ہفتے میں کم از کم ایک بالمشافہ ملاقات واقعی فائدہ مند ہے۔ اس کے بعد بھی بہت کچھ ہے جس پر ڈیجیٹل طور پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ اب اس پر بھی غور کیا جانا چاہیے کہ آیا تربیتی کورسز میں جسمانی شرکت ضروری ہے یا نہیں۔"جہاں تک کھانے پکانا سیکھنے کی بات ہوتو ہر چیز ڈیجیٹل طور پر کرنا ممکن نہیں اس کے برعکس نوکری کی درخواست کی تربیت آن لائن بہترین طریقے سے دی جاتی ہے۔" لائٹز  کے مطابق "آپ بہت زیادہ لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں کام پر لوٹنا یا جڑنا جاری ہے لیکن بالکل مختلف طریقوں سے۔"

As of: 05/2020

ہمیں صحت، ڈیجیٹل میڈیااور خوراک رسانی جیسے شعبہ جات کی کمپنیز تک پہنچنے میں اب پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی۔
Marco Lietz

ملکوں کے تجربات