میرا نام عبدالطیف ہے۔ میں مراکش کے شمال وسطی شہر بنی ملال کے قریبی قصبے تگزرت میں رہتا ہوں۔ میرے قصبے میں کامیاب نرسری(پودوں کی جگہ) چلانے کیلیے ہر چیز موجود ہے: بہت ساری زمین اور اچھا موسم۔پودے اور درخت مجھے ہمیشہ سے اپنی جانب کھینچتے ہیں، اسی لیے میں اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دینے اور اپنا کاروبار شروع کرسکا۔ لیکن اس سے پہلے میں تقریباً 10 سال بیرون ملک رہا اور 8 سال مراکش میں عام سے نوکری کرتے ہوئے گزارے۔
موروکن – جرمن انفارمیشن سینٹر آن مائیگریشن اینڈ ووکیشنل اینٹی گریشن ( ای آئی ایم اے) نے کاروبار میں میری مدد کی۔ یہ موروکن امپلائمنٹ ایجنسی (اے این اے پی ای سی) تھی،جنہوں نے میرا اس مرکز سے رابطہ کرایا۔ ای آئی ایم اے (ایما) نے میرے خواب کو حقیقت کا روپ دینے میں میری مدد کی۔میرے پاس زمین پہلے سے موجود تھی لیکن مجھے مشورے کی ضرروت تھی کہ کاروباری منصوبہ کس طرح تشکیل دیتے ہیں اور کاروبار کیسے شروع کرتے ہیں۔