Skip to main content
مینیو

مراکش کے قدرتی کاسمیٹکس

مراکش کے قدرتی کاسمیٹکس

میرا نام یاسین ہے اور میں مراکش سے آیا ہوں۔ میں نے ضلع فیس سے اسلامی تعلیم مکمل کی لیکن گریجویشن کے بعد نوکری حاصل نہیں کرسکا۔اُس کے بعد خوش قسمتی سے پروموشن آف رورل یوتھ امپلائمنٹ(پی ای جے) پراجیکٹ کی جانب سے تربیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

یہاں میں نے سیکھا کہ کس طرح پودوں سے کاسمیٹکس اور دیکھ بھال کی مصنوعات تیار کرتے ہیں۔تربیت کے بعد میں خودمختار بن گیا۔میرے استادوں نے ہر قدم پر میری مدد کی۔ اب میں صابن،کریم،مرہم اور قدرتی اجزا سے تیار کردہ تیل بناتا ہوں۔

میں اپنی مصنوعات کی فروخت کیلیے سماجی نیٹ ورکس کا استعمال کرتا ہوں۔ میں نے ایشیا سے تعلق رکھنے والے ساتھی طلبا کے ساتھ اپنے رابطے بحال کیے۔وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے ملک واپس لوٹ گئے تھے۔اب وہ وہاں میری مصنوعات فروخت کرنے میں مدد کرتے ہیں۔میرا مراکشی آرگن آئل ایشیا میں کافی مقبول ہے۔

01/2019

تربیت حاصل کرنے کے بعد میں خودمختار بن گیا۔ اب میں ایشیا تک اپنی قدرتی کاسمیٹکس فروخت کرتا ہوں۔
یاسین،مراکش

ملکوں کے تجربات