اپنے شوق کو پیشے میں ڈھالنا
سکندر 5 سال جرمنی میں گزارنے کے بعد سنہ 2019 کے اختتام پر پاکستان واپس آئے۔ وہ یاد کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ ’جب میں پاکستان واپس آیا تو میرے پاس نوکری نہیں تھی نہ ہی کوئی قابلیت یا پھر کمائی کا ذریعہ۔ تاہم اُن کے پاس شوق تھا۔ سکندر کو فوٹوفرافی(عکس بندی) سے پیار تھا۔ سوشل میڈیا پر انہیں فوٹوگرافی کی تربیت سے متعلق اشتہار دکھائی دیا اور اُنہوں نے اس میں اپنا اندراج کرالیا۔
تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ فوٹوگرافی اُن چند شعبوں میں سے ایک ہے جس کی پاکستان میں بہت زیادہ مانگ ہے۔ مشکل یہ ہے کہ اس شعبے میں کام کرنے والے چند لوگوں کے پاس کے ہی موزوں تربیت ہے۔ پاکستانی – جرمن فیسلیٹیشن سینٹر اینڈ ری اینٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی ) لاہور میں انسٹیٹیوٹ آف آرٹ،ڈیزائن اینڈ منیجمنٹ (آئی اے ڈی ایم) کے تعاون سے فوٹوگرافی میں ایک ماہ کا کورس کراتے ہیں۔ یہ پیشکش وطن واپس لوٹنے والوں اور مقامی افراد دونوں کے لیے ہے۔