نگہت عزیز پاکستان جرمن فیسیلی ٹیشن اینڈ ری اینٹی گریشن سینٹر(پی جی ایف آر سی) مشیر ہیں اور ضرورت مند خواتین اور مرد حضرات کی رابطہ کار ہیں۔یہ مرکز کی دیگر شراکت دار تنظیموں کے ساتھ مل کر اُن کی مخصوص ضروریات کے حل کیلیے کام کرتی ہیں۔
حال ہی میں نگہت کے پاس مدد مانگنے کیلیے آنے والی خاتون گزشتہ20برس سے اپنے اہلخانہ کے ساتھ بیرون ملک مقیم تھیں۔"لیکن کورونا کی وبا کے باعث اُن کے خاوند کی نوکری چلی گئی اور وہ سب ایک دم سے بے سہارا ہوگئے۔" خاتون اپنے3بچوں کے ساتھ پاکستان واپس آئیں اور پی جی ایف آر سی سے رابطہ کیا۔ نگہت عزیز نے معاشرے سے واپس جڑنے میں اُن کی مدد کی۔انہوں نے واپس لوٹنے والی خاتون کو ایک ادارے میں بھجوایا جو کہ دیگر چیزوں کے ساتھ نفسیاتی مدد بھی فراہم کرتا ہے۔ پی جی ایف آر سی میں خاتون نے سیکھا کہ سی وی کس طرح لکھتے ہیں اور انٹرویو کیسے دیتے ہیں۔وہ ہاشو فاؤنڈیشن کے ذریعے ایک تربیتی کورس بھی کررہی ہیں کہ کاروبار کس طرح شروع کیا جاتا ہے۔