پی جی ایف آر سی کا شکریہ کہ اس کی بدولت پاکستان میں خواتین درزی بننے کی تربیت حاصل کرسکتی ہیں۔ اس کورس کی شرکا خودمختار کیسے بنتے ہیں یہ بھی سیکھتی ہیں۔
لاہور کے مرکزی علاقے میں قائم ایک رنگین کلاس روم میں 52 سالہ شبنم فیشن کے پیچیدہ خاکے تیار کررہی ہیں ۔ وہ درزی اور فیشن ڈیزائننگ کے کورس کا حصہ ہیں جو انہیں اپنے آبائی علاقے اسلام آباد میں اپنا فیشن ڈیزائننگ سٹوڈیو کھولنے اور گھر سے کام کرنے کے قابل بنائے گا۔
شبنم کی والدہ نے کافی وقت قبل اُنہیں یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ کچھ سیکھیں تاکہ خود کفیل بن سکیں۔ شبنم نے اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے 15 سال پہلے سلائی کرنا شروع کی۔ ابتدا میں وہ اپنے دوست احباب اور گھر والوں کے کپڑے سیتی تھیں۔ وہ فیشن ڈیزائننگ پڑھنا چاہتی تھیں لیکن فیشن ڈیزائننگ کے کورس یا تو بہت مہنگے تھے یا پھر گھر سے بہت دور ہوتے تھے۔ اسی دوران اُن سے کپڑے سلوانے والی ایک صارف نے اُنہیں درزی اور فیشن ڈیزائننگ کے کورس کے بارے میں بتایا۔ یہ کورس پاکستانی جرمن فیسلیٹیشن اینڈ ری انٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) اپنے شراکت دار ادارے پنجاب سکل ڈیولپمنٹ (پی ایس ڈی ایف) کیساتھ مل کر کراتا ہے۔ شبنم کا کہنا ہے کہ یہ اُن کے لیے بہترین موقع تھا کہ فیشن ڈیزائننگ کے حوالے سے سیکھنا اور اپنے سلائی کے کاروبار کو ایک نئی جہت پر لیجانا، تو میں نے پی جی ایف آر سی سے رابطہ کیا اور کورس میں داخلہ لے لیا۔