نیا کام سیکھنا یا اپنا کاروبار شروع کرنا ان چند کاموں میں سے ایک ہے جس کا بہت لوگ خواب دیکھتے ہیں۔ پاکستانی – جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری انٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) خواب کو حقیقت کا روپ دینے میں مدد کرتا ہے۔ یہ اپنے شراکت دار اداروں کے ساتھ مل کر دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔ اِن میں سے ایک موٹرسائیکل مکینک کا تربیتی کورس بھی ہے۔ ایک جھلک پردے کے پیچھے کی۔
اپنی ورکشاپ کا خواب
سلیمان لاہور کے ضلع شیخوپورہ کی سڑک پر قائم ایک جدید تر دکھائی دینے والی ورکشاپ میں موٹرسائیکل کے خراب انجن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ کاربیٹر کے ہر ایک پرزے کو اچھی طرح دھو کر صاف کررہے ہیں۔ وہ اس وقت موٹرسائیکل مکینک کی تربیت حاصل کررہے ہیں جو انہیں مستقبل قریب میں اپنی ورکشاپ کھولنے کے قابل بنائے گی۔ سلیمان دو سال قبل ہی پاکستان واپس آئے اور انہوں نے موٹرسائیکل کے پرزوں(سامان) کی دکان کھولی ۔