میرا نام عدنان ہے اور میری عمر36 برس ہے۔ میرا تعلق گجرات سے ہے جو پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک شہر ہے۔ میں پہلے کپڑوں کی دکان میں کام کیا کرتا تھا لیکن میں نے سنہ 2010 میں نے بہتر زندگی کی تلاش میں یونان جانے کا فیصلہ کیا۔ مجھے اس سفر کیلیے قرض لینا پڑا۔ مجھے یونان میں کوئی خاص کام نہیں ملا۔ میں قرض کی ادائیگی کیلیے بمشکل ہی کما پا رہا تھا۔
سنہ 2014 کے اختتام پر میں اس امید پر جرمنی چلا گیا کہ وہاں دوبارہ نئی شروعات کر سکوں گا۔ اس کے بعد میں نے 2019 میں اپنی اہلیہ کے پاس پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ جرمنی میں امیگریشن دفتر نے مجھے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) بھجوایا۔ آئی او ایم نے میرے سفر کا بندوبست کیا اورآر ای اے جی/ جی اے آر پی(دا ری انٹی گریشن اینڈ امیگریشن پروگرام فار ازائلم – سیکرز ان جرمنی / گورنمنٹ اسسٹڈ ری پیٹریشن پروگرام) کے ذریعے مجھے مالی مدد فراہم کی گئی۔