میں نے اپنے گھر والوں کو اچھی زندگی دینے کیلیے 8 سال جرمنی میں کام کرتے ہوئے گزارے ۔ لیکن میں اُنہیں بہت یاد کرتا تھا تو میں واپس چلا آیا۔ آغاز میں مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا کہ اپنے پیروں پر کیسے کھڑا ہوں۔ اب میں ایک خود مختار راج مستری ہوں اور اس کیلیے میں پی جی ایف آر سی کا شکرگزار ہوں۔
میرا نام فیض ہے اور میری عمر41 برس ہے ۔۔ میرا تعلق پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر سرگودھا کے قریب چھوٹے سے گاوں سے ہے ۔۔ میں بطور مستری کام کرتا تھا لیکن سنہ 2013 میں اچھے مواقعوں کی تلاش میں جرمنی چلا آیا ۔۔ میں نے اگلے 8 برس گاڑیوں کے کارخانے اور ریستوران میں نوکری کی ۔۔ اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اب میں اپنے گھر والوں سے مزید دور نہیں رہ سکتا ۔ تو میں جولائی 2021 میں پاکستان واپس آگیا ۔۔
جرمنی میں تیاریاں
جرمنی میں قیام کے دوران ایک مشیر نے مجھے پاکستان میں پاکستانی ۔ جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری انٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) کی خدمات کے بارے میں بتایا ۔ ہمارے گاوں میں اکثر نوجوان کاروبار یا اپنا کام کرنا سیکھتے ہیں ۔ اس لیے میرے پاس جرمنی آنے سے قبل مستری کا عملی تجربہ تھا اور میں اسی تجربے کو آگے بڑھانا چاہتا تھا۔