Skip to main content
مینیو

بہتر مواقعوں کی تلاش

 A young man in a blue jacket and brown woolly hat sits on a red motorbike and looks into the camera. Trees can be seen behind him.
ہارون بطور ڈرائیور خود مختار ہونے، آمدنی اور مرضی کے اوقات کار پر خوش ہیں۔

بہتر مواقعوں کی تلاش

میرا نام ہارون ہے اور میری عمر25 سال ہے۔ میرا تعلق پاکستان کے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے۔ میں سنہ 2014 میں کام کی تلاش میں ترکی آیا اور سنہ2018 میں جرمنی منتقل ہوگیا۔ اپنے گھر والوں کی بہتر زندگی کے لیے میں نے 2 سال ایک ریستوران میں کام کیا۔ میں طویل عرصہ گھر والوں سے دور رہا۔ سنہ 2020 کے اختتام پر میں نے گھر والوں کے پاس واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا اگرچہ میں اُس وقت بھی پریشان تھا کہ گھر کا پہیہ کیسے چلے گا۔

خوش قسمتی سے میری مدد پاکستانی – جرمن فیسلیٹیشن اینڈ ری اینٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) نے کی۔ اب میں خود مختار ہوں اور پاکستان میں سفری خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ’کریم‘ سے بطور ڈرائیور منسلک ہوں۔

جرمنی جانے سے قبل معاشرے سے جوڑنے والے مشیر نے لاہور میں موجود پی جی ایف آر سی کی ٹیم سے میرا رابطہ کرایا۔ ہم نے ویڈیو کال پر پاکستان میں موجود مواقعوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ میں خود مختار بننے کا خواہشمند تھا تو پی جی ایف آر سی نے مجھے مختلف کاروباری مواقعوں سے آگاہ کیا۔ کافی غور و خوض کے بعد میں نے پاکستان میں سفری خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ’کریم‘ میں بطور ڈرائیور کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ مختلف پروگراموں اور اداروں نے واپسی کے سفر کے انتظامات یا مالی مدد کی۔ آخر کار دسمبر 2020 میں پاکستان واپس آگیا۔

اپنی شرائط پر کام

واپس آنے کے بعد میں لاہور میں پی جی ایف آر سی کے دفتر گیا اور متعدد انفرادی مشاورتی سیشنز میں شرکت کی۔ میں نے بزنس ڈویلپمنٹ (کاروباری ترقی) کورس مکمل کیا اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی کاروباری صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلیے ایک تربیتی اسکیم بھی۔ اس سے مجھے یہ سیکھنے میں مدد ملی کہ اپنی صلاحیتوں اور وقت کا بہتر استعمال کیسے کرسکتے ہیں۔ میں نے کمائی کو بڑھانے کے طریقے سیکھے۔ میں نے کاروبار کو کیسے بڑھائیں؟ سے متعلق تربیتی کورس میں حصہ لیا اور مجھے موٹر سائیکل اور ہیلمٹ فراہم کیا گیا۔ ’کریم‘ میں بطور ڈرائیور شروعات کا مطلب تھا کہ میرے پاس خود کی موٹرسائیکل ہونی چاہیے۔ اب میرے پاس مستقل آمدن ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی مرضی سے کام کرسکتا ہوں۔ تربیتی کورس سے حاصل معلومات نے مجھے ہمیشہ نئے مواقعوں کی تلاش کی ترغیب دی اور میں نے اپنی موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہوئے اضافی ڈلیوری کی خدمات بھی فراہم کیں۔

ہمیشہ پُر اعتماد رہیں

جب میں نے جرمنی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو میں بہت پریشان تھا کیونکہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ پاکستان میں میرا مستقبل کیا ہوگا۔ مجھے ڈر تھا کہ اپنے گھر والوں کی کفالت کرنا مشکل ہوجائے گا۔ لیکن اب میں پی جی ایف آر سی سے ملنے والی مدد اور مشاورت کا شکر گزار ہوں۔ مجھے مالی طور پر خودمختار ہونے پر فخر ہے۔ میں اب بھی پی جی ایف آر سی کے مشیران سے رابطے میں ہوں۔ ہم باقاعدگی سے گفتگو کرتے رہتے ہیں کہ کس طرح خود کو اور اپنے کاروبار کو بہتر بناسکتے ہیں۔ میرے مشورہ ہے کہ خود پر یقین رکھیں اور پُر اعتماد رہیں۔

تاوقتیکہ : 02/2022

ہارون کی گھر واپسی میں مدد

ہارون کی کامیاب واپسی میں شامل ہیں:

مجھے آزاد پیشہ ور ہونے اور مالی خود مختار ہونے پر فخر ہے۔
ہارون

ملکوں کے تجربات