سحر علی مصر – جرمن سینٹر فار جابز،مائیگریشن اینڈ ری اینٹی گریشن (ای جی سی) کی سربراہ ہیں، اس نئے مرکز کا آغاز نومبر کے اوائل میں قاہرہ میں ہوا ہے۔اپنی گفتگو کے دوران اُنہوں نے بتایا کہ یہ مرکزکیا کرتا ہے اور وہ اِس کیلیے اتنی پُرامید کیوں ہیں۔
مس علی،یہ نیا سینٹر درحقیقت کرتا کیا ہے؟
ہم لوگوں کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ اپنے لیے بہتر نوکری تلاش کرسکیں اور مناسب اور مستحکم آمدنی حاصل کریں۔ یہ مستقل نوکری یا پھر چھوٹا سا نیا کاروبار شروع کرنا بھی ہوسکتا ہے۔ ہم مصری شہریوں کو جرمنی اور دیگر ممالک سے واپس لوٹنے اور معاشرے سے دوبارہ جڑنے میں مدد کرتے ہیں،سماجی اور معاشی دونوں طریقوں سے۔ ہم قانونی طریقوں سے ہجرت اور غیرقانونی طریقوں اختیار کرنے سے درپیش خطرات سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔ ہمارا مرکزی ہدف نوجوان افراد ہیں لیکن ہماری خدمات صرف اِنہی کیلیے محدود نہیں ہیں۔