مرا نام کوئیکو اور میں گھانا سے ہوں۔یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد ابتدا میں میں نے ہجرت(ترک وطن) کرنے کا سوچا۔لیکن تھوڑی مدد کے بعد مجھے گھانا ہی میں نوکری مل گئی ۔ اب میں اپنے مستقبل کے حوالے سے تمام منصوبے یہیں بنا رہاہوں۔
2017میں جب میں نے اقتصادیات اور جیوگرافی میں گیجویشن کی ڈگری حاصل کی تو میرے اچھے رابطے نہیں تھے اور میں اپنا کیریئر شروع کرنے کے حوالے سے سوچ رہا تھا۔ میں نےجاب فیئر میں حصہ لیا اور قسمت سے مجھے "گھانین-جرمن ایڈوائس سینٹر فار جوبز،مائیگریشن اینڈ ری اینٹی گریشن" مختصر جی سی سی کا پتہ چلا۔2018 کے اختتام پر مجھے ایجوکیٹا گھانا کیریئر فیئر میں شمولیت کی دعوت ملی۔ آکرا میں ہوئی تین روزہ تقریب تعلیمی اداروں، طلبااورپہلے سے نوکری پیشہ افراد، نجی اور سرکاری کمپنیز کو ایک ساتھ لائی۔میں نے اپنے انٹرویو کو بھرتی کی مختلف ایجنسیز سے رابطے کیلیے استعمال کیا اور اسی کے ذریعے میں گھانا فیڈریشن آف اسٹیٹ ایجنٹس میں بطور ایڈمنسٹریٹر نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
گر آپ نے یونیورسٹی سے اعلیٰ ڈگری یا ڈاکٹریٹ کیا ہو تو گھانا چھوڑنا سمجھ بھی آتا ہے لیکن گھانا کو نوکری کیلیے چھوڑنا؟ ہر کسی کو اس پر احتیاط سے غور کرنا چاہیے۔یہاں پر تمام مواقع موجود ہیں بس آپ کو انہیں قریب سے دیکھنا ہے۔ہم اپنے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرسکتے ہیں اور میں اس کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔میرا خواب ایک دن اپنی کمپنی قائم کرنا ہے۔ہوسکتا ہے کہ موسیقی کی صنعت میں کیونکہ میں اس ٹیکنالوجی سے کافی واقف ہوں۔ میری ذاتی خواہش جیون ساتھی کی تلاش، ایک اپارٹمنٹ اور اپنا خود کا خاندان شروع کرنا ہے۔
Stand: 04/2019