میرا نام ڈیرک ہے؛میں گھانا سے آیا ہوں اورمیری عمر29 سال ہے۔میں نے کمپیوٹر سائنس میں تعلیم حاصل کی لیکن اپنے ملک میں نوکری نہ حاصل کرسکا۔ میں2014 میں بطور سیاح جرمنی آیا اور پھر وہیں رک گیا اور ریسٹورنٹ میں کام کرنے لگا۔لیکن میری زندگی ویسی نہیں تھی جیسے میں نے سوچی تھی۔
دیار غیر میں مجھے اطمینان نہیں مل رہا تھا اگرچہ میں جرمن زبان سیکھ چکا تھا اور نوکری بھی کررہا تھا۔ میں اپنے اہلخانہ اور گھر والوں کو بہت یاد کررہا تھا۔گھر کی یاد کی وجہ سے میں اکثر گھانین ریڈیو اسٹیشن سنتا تھا۔ یہاں سے مجھے آکرا میں "جرمن-گھانین سینٹر فار جوبز،مائیگریشن اینڈ ری اینٹی گریشن" (جی ایم اے سی) کے بارے میں پتا چلا۔ جب میں نے رابطہ کیا تو مجھے جرمنی میں معاشرے سے دوبارہ جوڑنے والے رضاکاروں سے رابطے کا کہا گیا۔
رضاکاروں نے مجھے گھانا واپسی اور اپنے مستقبل کے مواقعوں سے آگاہ کیا۔ جس کے بعد میں نے رضاکارانہ طور پر واپسی کا فیصلہ کیا۔یہ 2018 کی بات ہے۔ سینٹر کی جانب سے میرے لیے رہائش کا انتظام کیا گیا۔ واپسی کے بعد میں جانتا تھا کہ مجھے کہاں جانا ہے۔
اس کے بعد میں نے نئے کاروبار کے حوالے سے تربیتی پروگرام میں حصہ لیا۔جہاں میں نے سیکھا کہ کمپنی کسی طرح قائم کی جاتی ہے۔ میں نے تین ماہ کی انٹرنشپ بھی کی جس سے مجھے بہت زیادہ عملی چیزیں سیکھنے کو ملیں۔
"اسپارکسین سٹیفٹنگ" نے مجھے کاروبار کیلیے قرض دیا۔جس سے میں نے گھریلو سامان کی دکان کھولنے کا فیصلہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ میں "موبائل منی" کی شاخ بھی چلاتا تھا۔ یہ موبائل فون کے ذریعے پیسوں کی منتقلی کرتا ہے۔ کاروبار بہت اچھا ہے۔
As of 12/2019