Skip to main content
مینیو

فضہ کا سفر: ہنر کی ترقی سے نئے مواقع

 A woman in a blue uniform stands in front of a reception desk and smiles into the camera.

اپنی ہائر سیکنڈری تعلیم مکمل کرنے کے بعد، فضا کو ملازمت کی تلاش میں دشواریوں کا سامنا کِرنا پڑا۔ رہنمائی کی تلاش میں انہوں نے پاکستان-جرمن فیسلیٹیشن اور ری انٹیگریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) کا رخ کیا۔ حاصل ہونے والی مدد اور تربیت کے سبب، فضہ اب پاکستان کی ایک معروف یونیورسٹی میں فرنٹ ڈیسک آفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

میرا نام فضا ہے، میں 24 سال کی ہوں اور فیصل آباد میں رہتی ہوں۔ اپنی ہائر سیکنڈری تعلیم مکمل کرنے کے بعد،مجھے ملازمت تلاش کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔ میں نے بیرون ملک ہوٹلنگ انڈسٹری کے بارے میں بہت سنا تھا، لیکن مجھے نہیں پتہ تھا کہ وہاں کیسے پہنچا جائے۔ ایک دن، ایک دوست نے مجھے پاکستان-جرمن فیسلیٹیشن اور ری انٹیگریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) کے بارے میں بتایا اور میں نے کونسلنگ اپائنٹمنٹ کا انتظام کرنے کا فیصلہ کیا۔

مرکز میں، میری تفصیلی مشاورت کی گئی اور مجھے انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (آئی ٹی ایچ ایم) میں فرنٹ ڈیسک آفیسر ٹریننگ سے متعارف کرایا گیا۔ آئی ٹی ایچ ایم انسٹی ٹیوٹ میں تربیت میری توقع سے کہیں زیادہ تھی۔ میں نے سیکھا کہ کس طرح بکنگ پر عمل کرنا ہے، واضح اور شائستگی سے بات چیت کرنا ہے اور دباؤ کے بغیر مشکل حالات سے نمٹنا ہے۔ تربیت کا ایک حصہ چیک ان اور چیک آؤٹ کے لئے کمپیوٹر سسٹم سے نمٹنا بھی تھا۔ اِن تمام سیکھائی جانے والی چیزوں کئ وجہ سے میں نے محسوس کیا کہ میرا اعتماد دن بہ دن بڑھ رہا تھا۔
تربیت کے علاوہ، میں نے جرمنی، یورپی یونین اور خلیجی ریاستوں میں محفوظ اور باقاعدگی سے نقل مکانی کے بارے میں پی جی ایف آر سی کے ایک انفارمیشن سیشن میں بھی حصہ لیا. ان سیشنز میں مجھے پاکستان سے باہر ملازمت کے مواقع اور انہیں حاصل کرنے کے طریقوں کے بارے میں آگاہی ملی۔

کیریئر کے مواقع

مجھے پاکستان کے دو بڑے اداروں سے نوکری کی پیشکش ملی۔ میں نے فیصل آباد کی ایک مشہور یونیورسٹی میں فرنٹ ڈیسک آفیسر کی حیثیت سے کام کرنے کا انتخاب کیا۔ اب پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹ سے لیس، میں بیرون ملک مناسب ملازمت کے مواقع کے لئے فعال طور پر درخواست دے رہی ہوں۔ اپنے امکانات کو مزید بڑھانے کے لئے، میں فاصلاتی تعلیم کے ذریعے انگریزی میں بیچلر کی ڈگری حاصل کررہی ہوں۔

08/2024

ریسیپشنسٹ ٹریننگ کورس میں حصہ لینے سے میری زندگی بدل گئی ہے۔ اس نے میری کسٹمر سروس اور آفس مینجمنٹ کی مہارت اور میری خود اعتمادی کو مضبوط کیا ہے۔ 
Fiza

ملکوں کے تجربات