میرا نام محمد ہے اور میرا تعلق جمکے چیمہ سے ہے۔ میں نے کافی وقت جرمنی میں گزارا ہے میں نے وہاں کئی کام کیے، جیسا کہ ریستوران پر اور تعمیراتی جگہوں پر۔ لیکن میں خود کو اکیلا محسوس کرتا اور گھر والوں کو یاد کرتا رہتا تھا۔
میں نے پاکستان میں دکان کھولی
جب میں پاکستان واپس آیا تو میں نے کاسمیٹک (سجنے سنورنے کا سامان) اور پرفیومز(خوشبو) کی ہول سیل کی دکان کھولی۔ تقریباً 8 سے 9 مہینوں بعد کورونا کی وبا کی وجہ سے میرا کاروبار خسارے میں جانا شروع ہوگیا۔ لیکن دوسرا کاروبار شروع کرنے کے لیے میرے پاس اب بھی کچھ رقم تھی تو میں نے جمکے چیمہ میں ایک چھوٹی سی دکان کھول لی۔