میرا نام وقاص حسین ہے اور میری عمر 26 سال ہے۔ میں پاکستان کے صوبے پنجاب کے ایک چھوٹے سے علاقے بتراں والی سے ہوں۔جب میں نوعمر میں تھا تو اپنی والدہ اور4 بہنوں کے ساتھ رہتا تھا۔ میں اسکول جاتا اور کھیتی باڑی میں گھر والوں کا ہاتھ بٹاتا ۔ میرا بڑا بھائی کام کیلیے یونان چلا گیا جہاں سے وہ ہمیں پیسے بھیجتا تھا۔ میں 2013 میں ترکی چلا گیا۔ جہاں میں نے مچھلی مارکیٹ میں کام کے ساتھ ساتھ ایک سال تک مختلف نوکریوں میں خود کو گِھسا اور پھر میں بھائی کے پاس یونان چلا گیا۔ کیونکہ میں حقیقی نقطہ نظر چاہتا تھا تو میں 2015 میں جرمنی چلا گیا۔
جہاں مجھے ایک ریستوران میں اور اخبار ڈالنےکا کام ملا۔ اس کے بعد پاکستان میں میری والدہ بیمار پڑ گئیں تومیں نے 2019 میں گھر واپس جانے کا فیصلہ کیا۔ خوش قسمتی سے میرے دوستوں نے مجھے بتایا کہ میں واپسی اور معاشرے سے جڑنے کیلیے مدد لے سکتا ہوں۔ اس کے بعد میں جرمنی میں واپسی کے مشاورتی مرکز کا چکر لگایا جہاں انہوں نے میرا رابطہ لاہور میں پاکستانی - جرمن سینٹر فیسلیٹیشن اینڈ ری انٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی ) سے کرایا۔