میرا نام شاکر ہے۔ میری عمر 45 برس ہے اور میرا تعلق سرائے عالمگیر سے ہے جو پاکستان کے ضلع گجرات کا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے۔ میں شادی شدہ ہوں اور میرے پانچ بچے ہیں۔ میں تعمیراتی شعبے میں کام کرتا تھا اور اچھا خاصا کماتا تھا۔ لیکن میں اپنے گھر والوں کیلیے ایک اچھی زندگی چاہتا تھا چنانچہ میں نے 2015 میں جرمنی کیلیے رخت سفر باندھا۔ میں نے وہاں پانچ برس ایک فارم پر مویشی پالتے ہوئے گزارے لیکن ایک وقت ایسا آیا جب میں اپنے اہلخانہ سے مزید دور نہیں رہ سکتا تھا تو میں 2021 میں واپس پاکستان آگیا۔
میں واپسی کے مقامی مشاورتی مرکز گیا اور اُنہیں بتایا کہ مجھے پاکستان میں کاروبار شروع کرنے میں مدد چاہیے۔ واپسی کے مشیر نے بذریعہ سکائپ میرا رابطہ لاہور میں پاکستانی – جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری انٹی گریشن سینٹر( پی جی ایف آر سی کی ٹیم کے ساتھ کرایا۔ ہم نے میرے جنرل سٹور کھولنے کے خیال پر گفتگو کی: میں سکول یونیفارم اور سٹیشنری کا سامان اور اس کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کا سامان فروخت کرنا چاہتا تھا۔ مشیر نے میرے لیے ایک فہرست تیار کی جس میں ممکنہ سپلائرز اور کرائے پر دستیاب مناسب جگہیں شامل تھیں۔