میرا نام زکورگا ہے۔میری عمر28برس اورمیں کنجازیواکین سربیا میں رہتی ہوں۔میں طلاق یافتہ ہوں اور میرے دو بچے بھی ہیں۔ میں نے کئی سال جرمنی میں زندگی بنانے کی کوشش میں گزار دیے۔لیکن وہاں کبھی گھر جیسا محسوس نہ ہوا۔ہماری پناہ کی درخواست مسترد ہوئی تو ہمیں سربیا واپس لوٹنا پڑا۔جہاں میں نے بیوٹیشن کی تربیت حاصل کی اور اس نے مجھے اس شعبے میں قدم جمانے میں مدد کی۔
اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ جرمنی جانے سے قبل میرے مستقبل کے حوالےسے امکانات انتہائی کم تھے۔میں نے ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کی نہ کوئی تربیت کیونکہ اُس وقت میرے گھر والے اس کا خرچ برداشت نہیں کرسکتے تھے۔ ہم زندگی گزارنے کیلیے صل کی کٹائی کا کام کرتے تھے
اور ہم اس بات پر متفق تھے کہ جرمنی میں ہمیں بہتر زندگی ملے گی۔ لیکن میں کبھی خود کو اس معاشرے میں ضم نہ کرسکی اورآخر کار سربیا واپس آکر میں نے سکھ کا سانس لیا۔اس کے ساتھ ساتھ مجھے ڈر بھی تھا کہ یہاں مجھے نوکری نہیں ملے گی۔