میرا نام قاضی ہے اور میں 33 سال کی ہوں۔ میں نائیجریا کی ریاست پلیٹیو سے آئی ہوں۔ پبلک ایڈمنسٹریشن (عوامی انتظام کار) میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد میں نوکری تلاش نہ کرسکی۔ بطور شادی شدہ خاتون اور 3 بچوں کے ساتھ میرا گزارا بمشکل ہی ہوتا ہے۔ کوئی ایسی چیز نہیں جس پر میں فخر کرسکوں۔ میں اپنی تعلیم کیساتھ کچھ حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن میں ناکام رہی۔
میں شرم اورمایوسی کی وجہ سے کبھی کبھار ہی گھر سے نکلتی تھی۔ ایک دوست نے مجھے نائیجرین جرمن سینٹر کے بارے میں بتایا۔ اُس نے یہاں سے تربیتی کورس کیا تھا اُس نے مجھے بھی یہاں جانے کا مشورہ دیا ۔ میں ہمت جمع کی اور اُس کے راستے پر چل پڑی۔