Skip to main content
مینیو

روزی کمانے کے لیے – اور عالمی وباء کو روکنے کے لیے – ماسک بنانا

سالہ سینتھیا کا تعلق نائجیریا کی ریاست ایڈو سے ہے۔ سینتھیا  نے یونیورسٹی آف بینن (یونی بین) سے بائیو کیمسٹری میں سنہ 2012 میں گریجویشن  مکمل کیا جس کے بعد سے وہ مستقل نوکری کی تلاش میں ہیں۔چند وقتی یاعارضی نوکریوں کے علاوہ اُن کی یہ تلاش کامیاب نہ ہوسکی۔

اپریل 2019 میں ایک دوست نے سینتھیا کو بینن شہر میں نائیجیرین جرمن سینٹر فار جاب،مائیگریشن اینڈ ری اینٹیگریشن کے بارے میں بتایا۔ یہ سینٹر مقامی شہریوں اور واپس لوٹنے والوں کو نوکریوں کی تلاش اور کاروبارشروع کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔یہ سینٹر جرمنی کی وزارت اقتصادی تعاون اور ترقی (بی ایم زیڈ) کے پروگرام "پریسپیکٹیو ہیمت" کے تحت کام کرتا ہے۔

فیشن انڈسٹری میں داخل ہونے میں مدد کرنا

این جی سی میں سینتھیا کو اُن کے مستقبل کے حوالے سے مشورے دیے گئے اور 2 روزہ تربیتی ورکشاپ "مستقبل کی راہ" میں شرکت کرائی گئی۔ یہ وہ جگہ تھی جہاں انہوں نے بزنس منیجمنٹ کے حوالے سے
تعلیم حاصل کی اپنی صلاحیتوں اور دلچسپی کو جانا اور بالاآخر فیشن انڈسٹری میں جانے کا فیصلہ کیا۔
سینتھیا نے اپنا برانڈشروع کرنے کا منصوبہ بنایا"میری ہمیشہ سے فیشن میں دلچسپی تھی،اِس تربیتی ورکشاپ سےمجھے احساس ہوا کہ میں اپنا خود کا کاروبار چلاسکتی ہوں۔"

2019کےخزاں میں سینتھیا نے ٹیکسٹائل اور فیشن ڈیزائرننگ میں 3 ماہ کا کورس مکمل کیا۔یہ تربیتی پروگرام این جی سی اور این جی او "جینئس ہب" کی جانب سے مشترکہ طور پر کرایا گیا تھا۔ اِن کا مقصدچھوٹے کاروبار اور عام افراد کی مدد کرنا تاکہ وہ زیادہ کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں۔سینتھیا کو سلائی مشین فراہم کی گئی جبکہ این جی سی نے کمپنی کی رجسٹریشن یا اندراج میں مدد کی۔یہ بہت بڑی کامیابی تھی،اُن کے کاروبارکی بہترین شروعات ہونے والی تھی۔اُن تمام رابطوں کا شکریہ جو سینتھیا نے تربیتی کورس کے دوران قائم کیے تھے اور ساتھ ساتھ صارفین کے حوالوں کا بھی شکریہ۔اُن کوہر روز نئے آرڈر مل رہے ہیں۔

بحران کے بعد دکان کھولنے کا منصوبہ

مارچ 2020میں جب کووڈ-19کی وبا پھیلی تو سینھتیا کو ملنے والے آرڈرز میں بڑی حد تک کمی آئی۔سینتھیا کی خوش قسمتی تھی کہ اُن کا سماجی تنظیم(این جی او) جینئس ہب سے دوبارہ رابطہ ہوااور اُنہیں پتہ چلا کہ ریاست ایڈو فیس ماسک کی تیاری میں مدد کی خواہاں ہے۔سینتھیا نے تربیتی کورس کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس موقع سے فائدہ اُٹھایا اور مشکل وقت میں کچھ کمانے کے قابل ہوئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے وبا پر قابو پانے میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔

میں اس موقع سے بہت خوش اور احسان مند ہوں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بہت سارے لوگ اپنی نوکریاں نہ کرسکیں۔میں اگلے 6ماہ تک اس سرکاری آرڈر پر کام کروں گی لیکن اس کے ساتھ میں گھر سے اپنا فیشن کا کاروبار بھی چلارہی ہوں۔مجھے اُمید ہے کہ جب بحران میں کمی آئے گی تو میں اپنی دکان کھول سکوں گی۔

As of: 07/2020

میں اس موقع سے بہت خوش اور احسان مند ہوں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بہت سارے لوگ اپنی نوکریاں نہ کرسکیں۔
Cynthia

ملکوں کے تجربات