Skip to main content
مینیو

البانیہ میں نئی نوکری اور نئی خوشیاں

ریلف نے ڈی ماک سے مدد حاصل کی اور اس سے وہ پیزا شیف(پیزا بنانے والا) کی نوکری کے قابل بنے۔

البانیہ میں نئی نوکری اور نئی خوشیاں

میرا نام ری الاف اور عمر 25سال ہے۔میں2018کے آغاز میں جرمنی گیا اور وہاں اپنا کیریئر شروع کرنا چاہتا تھا۔ لیکن5ماہ گزارنے کے بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ بغیر قانونی حیثیت کہ یہ مشکل ہوگا۔تو اپنے وطن البانیا واپس آگیا۔اس کے بعد میرے لیے مواقعوں کے نئے دروازے کھل گئے۔جو ہوا وہ یہ تھا کہ ٹیرانا میں میرے دوستوں نے مجھے ڈی ماک"جرمن انفارمیشن سینٹر فار مائیگریشن،ٹریننگ اینڈ کیریئر" کے حوالے سے بتایا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈی ماک معاشرے میں دوبارہ جڑنے میں مدد کرسکتا ہے۔یہ سن کر اچھالگا تو میں نے اُن کے پاس جانے کا فیصلہ کیا اور حقیقت میں یہ بہت اچھا فیصلہ تھا۔مشاورتی ٹیم نے مجھے ہر قسم کی معلومات فراہم کیں اور میں نے مختلف کورسز اور طریقوں کے بارے میں سیکھا۔اس نے میری آنکھیں کھول دیں:اچانک سے مجھے البانیا میں مواقع نظرآنےلگے۔

بدقسمتی سے میرے پاس کوئی مناسب تربیت نہیں تھی بس اسکول کا سرٹیفکیٹ تھا۔ اگرچہ میری ہمیشہ سے کھانے اور فنِ طباخی میں دلچسپی تھی۔ ڈی ماک نے جی آئی زیڈ کے منصوبے کا بتایا اوریہاں مجھے پیزا شیف کا کورس کرنے اور تربیت لینے کا موقع ملا۔اس کے بعد مجھے ایک ریسٹورنٹ میں نوکری ملی۔ڈی ماک سے حاصل مشاورت نے میری مدد کی۔ اب میرے پاس نوکری ہے اور میں خوش ہوں۔اب میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ واپس آنا بالکل درست فیصلہ تھا۔مجھے ایک نیا ہنرمند کام ملا اور میں اس حوالے سے بہت خوش ہوں۔

Stand: 04/2019

واپسی آکر مجھے ایک نئی نوکری ملی۔
ری الاف،البانیا

ملکوں کے تجربات