جرمن انفارمیشن سینٹر آن مائگریشن، ووکیشنل ٹریننگ اینڈ کیریئر (ڈی ماک) نے البانیا میں اپنے 4 سالہ قیام کے دوران لوگوں کا بھرپور اعتماد حاصل کیا۔ مشیر ہلیسا ڈوکا اور ڈوریسا لالا کے مطابق انہوں نے بحران کے دوران لوگوں کی کافی مدد کی۔
مس ڈوکا اور مس لالا، عام حالات میں ڈی ماک البانیا کس طرح کام کرتا ہے؟
مس ڈوریسا لالا(ڈی ایل): ڈی ماک "نئے مواقعوں کی واپسی" کے پروگرام میں کام کررہا ہے جو کہ بیرون ملک سے واپس لوٹنے والوں (خاص طور پر جرمنی سے) کو اُن کے شعبہ جات اور سماجی میل جول میں مدد کرتا ہے تاہم مقامی افراد بھی ہماری مشاورتی سروس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ عام طور پر اعتماد کا رشتہ قائم کرنے کیلیے بالمشافہ مشاورت فراہم کرتے ہیں۔
کووڈ-19کی وبا کے دوران آپ کا کام کس طرح سے تبدیل ہوا؟
ہلیسا ڈوکا (ایچ ڈی): ڈی ماک کی خدمات فی الحال بند ہیں۔اس وقت ہم مشاورتی سیشنز اوراُن خدمات پر کام کررہے ہیں جو سینٹر سے دور رہ کر انجام دی جاسکیں۔ ہم آن لائن خدمات اور ڈیجیٹل تربیتی کورسز پر منتقل ہوچکے ہیں۔ہمارے مشاورتی سیشنز اب ٹیلی فون،اسکائپ اور ای میل پر ہورہے ہیں۔ لیکن ہم اُن لوگوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، جنہیں ہم مشورے دیتے ہیں۔ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ وہ اس مشکل دور میں ٹھیک رہیں۔نفسیاتی مدد بھی بہت ضروری ہے۔ کئی افراد اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور اُنہیں رہنمائی کی ضرورت ہے۔ ہم صنفی مسائل پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔ ڈی ماک بالخصوص خواتین کی مدد کررہی ہے تاکہ وہ اس مشکل وبائی دور میں سماجی، نفسیاتی اور پیشہ وارانہ طور پر نکل سکیں۔
As of: 06/2020