میرا نام فلوتورا ہے۔ میں 33 سال کی ہوں اور البانیہ سے آئی ہوں۔ میں نے یونیورسٹی آف ترانا سے تاریخ اور فلسفے میں گریجویشن کیا لیکن کوئی موزوں نوکری نہ حاصل کرسکی۔ میں اور میرے خاوند حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ہمیں لگتا تھا کہ سویڈن ہمارے مستقبل کیلیے بہترین جگہ ہوگی تو ہم نے 2 بیگ تیار کیے اور وہاں چلے گئے۔
میں نے کچھ وقت کیلیے سویڈن میں ایک ہندوستانی ریستوران میں کام کیا۔ مجھے یہ جگہ پسند تھی۔ اُس کی سجاوٹ زیادہ تر ہاتھ سے تیار کردہ تھی،میزپوش سے لیکر پردوں تک۔ ریستوران کے مالک اپنے ملک کی دستکاری اپنے ساتھ سویڈن لے آئے تھے۔ میں بھی یہی کرنا چاہتی تھی، دنیا کو دکھانا چاہتی تھی کہ البانیہ کے پاس کیا ہے۔ میں نے دستکاری کے حوالے سے اپنے شوق کو خود میں محسوس کیا۔