Skip to main content
مینیو

غیریقینی صورتحال کا خاتمہ

نا آکرا میں اسپارکسینٹفٹنگ میں کام کرتے ہیں۔

غیریقینی صورتحال کا خاتمہ

میرا نام ناں ہے؛میں29سال کی ہوں اور گھانا سے آئی ہوں۔میں بطور ایونٹ منیجر کام کرتی تھی۔2015 میں ڈویلپمنٹ اکنامکس اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ماسٹر ڈگری پروگرام کیلیے جرمنی گئی۔لیکن یہ آغاز میں ہی واضح تھا کہ اختتام پر مجھے واپس لوٹنا ہوگا۔میں ترقی میں اپنے ملک کی مدد کرنا چاہتی تھی۔ساتھ ہی ساتھ میں غیریقینی کا شکار تھی کہ وہاں کسی طرح اپنا مستقبل بناسکتی ہوں۔

مجھے اپنے سوالوں کے جواب جرمنی میں یونیورسٹی کی ایک معلوماتی تقریب کے دوران ملے:"سینٹر فارانٹرنیشنل مائیگرین اینڈ ڈویلپمنٹ" مختصر سی آئی ایم کے ماہرین نے مجھے آکرا میں"جرمن گھانین سینٹر فار جوبز ، مائیگریشن اینڈ ری اینٹی گریشن" جی سی سی سے متعارف کرایا۔مجھے اُسی وقت احساس ہوگیا کہ میرے لیے یہ اچھا نقطہ آغاز ہے۔

2019کے آغاز میں کورس کے اختتام پرگھانا واپس لوٹ گئی۔واپس جانے کے بعد میں فوری طور پر آکرا میں جی سی سی گئی۔وہاں موجود اراکین نے مجھے مواقعوں کے بارے میں بتایا اور نوکری کی درخواست کی تربیت کی پیشکش کی۔کورس سے میں نے سیکھا کہ سی وی کس طرح لکھتے اورانٹرویو کیسے ہوتا ہے۔

میں جلدہی ایک جاب فیئر میں اس علم کا استعمال کرنے کے قابل ہوئی۔جی جی سی نے میری توجہ اس تقریب کی جانب کرائی تھی۔مجھے کامیابی کے ساتھ کئی کمپنیز سے ملاقات اور خود کو متعارف کرانے کا موقع ملا۔ "اسپار ک اسسینٹیفٹنگ فار انٹرنیشنل کوآپریشن" نے مجھے نوکری کی پیشکش کی۔اب میں اُن کے آکرا کے دفتر میں بطور مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن منیجر کام کررہی ہوں۔

Stand: 01/2020

جی جی سی کی جانب سے دیے گئے مشورے اور جاب فیئر نے کیریئر میں آگے بڑھنے میں مدد کی۔ میں اس کو تجویز کرنا چاہوں گی۔
ناں،گھانا

ملکوں کے تجربات