Skip to main content
مینیو

اپنے خاندان کے لیے بہتر مستقبل

 Two men in a counselling situation. They are looking at a brochure together.
عاجم (دائیں جانب) ڈی مالک میں مشاورت کرتے ہوئے۔

اپنے خاندان کے لیے بہتر مستقبل

میرا نام عجیم ہے اور میں کوسووو سے آیا ہوں۔میں ماربل انڈسٹری میں کام کرتا تھا لیکن میری تنخواہ انتہائی کم تھی۔ جس سے گھر کا خرچ چلانا انتہائی مشکل ہوتا تھا۔تو2015 میں میں اپنی اہلیہ اور تین بچوں کے ساتھ جرمنی چلا آیا اور ہم نے پناہ کیلیے درخواست دے دی۔

جرمنی میں میری زندگی میرے تصور سے بھی زیادہ مشکل تھی۔یہاں ہمارے لیے بالکل بھی مواقع نہ تھے۔ ہم پریشان تھے کہ اگر ہم واپس جاتے ہیں تو ہم وہاں زندگی کیسے گزاریں گے؟

ہم نے "ریٹرننگ ٹو نیو اپورچیونیٹیز" منصوبے کے مشیران سے بات کی ۔ یہ اپنے ملک واپس جانے والوں کی مدد کرتے ہیں۔ہمارے مشیر نے ہمیں کوسووو میں موجود رضاکار سے متعارف کرایا۔ یہ "جرمن انفارمیشن سینٹر فار مائیگریشن،ٹریننگ اینڈ امپلائمنٹ" ڈی ماک (ڈی آئی ایم اے کے) کیلیے کام کرتا تھا۔ اُس نے کوسووو میں موجود مواقعوں سے ہمارے آگاہ کیا۔

میں جب ہم رضاکارانہ طور پر واپس آئے تو میں نے فوری ہی ڈی ماک( ڈی آئی ایم اے کے) کے یو آر اے پروگرام میں حصہ لیا۔ یو آر اے (البانین فار  "بریج") خصوصی طور پر اُن لوگوں کیلیے ہے جو کوسووو واپس لوٹ رہے ہوں۔ہمیں دوبارہ سے زندگی شروع کرنے کیلیے بہت مشورے دیےگئے۔

انہوں نے انتظامیہ سے بات چیت میں مدد کی۔ ساتھ ہی میں نوکری اور تربیت کے قابل بنا۔ اس سے مجھے کافی مدد ملی اور آج میں ایک تعمیراتی مزدور(مستری) ہوں۔اس نے ہر چیز بدل دی آخر کار میں اپنے اہلخانہ کو کھلا سکتا ہوں۔

As of 12/2019

نوکری اور حقیقی تربیت نے سب کچھ بدل دیا اور اب میں اپنے اہلخانہ کو کھلا سکتا ہوں۔
عجیم،کوسووو

ملکوں کے تجربات