Skip to main content
مینیو

اپنے ملک میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال

اس لنک سے ایک یوٹیوب ویڈیو کھل جائے گی۔یہ بات ملحوظ خاطر رکھیں کہ اس ویب سائٹ پر آپ کی معلومات کے تحفظ کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔

تصدیق کریں

اپنے ملک میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال

اب میں بڑھئی ہوں جوریستوران کا تمام کام کرتا ہے۔اگرچہ اپنے من پسند کام (خوابوں کی نوکری) میں کامیابی کیلیے راستہ کافی طویل تھا۔

میرا نام عامر ہے اور میں کوسووو سے آیا ہوں جہاں میں گجیلن میں اپنی اہلیہ اور 5 سالہ بچے کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔بڑھئی کے طور پر کام کرنا میرا خواب تھا۔میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ میرے ملک میں مجھے اتنا دور لے آئے گا۔ ابھی کچھ مدد نے اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے میں میری مدد کی۔

بہت جوش و خروش: عامر کا اپنے کاروبار کو وسعت دینے کا منصوبہ ہے

مجھے لکڑی کے کام کچھ تجربہ تھا لیکن میں زیادہ تر بیروزگار رہا یا کبھی روزگار ملا تو وہ بھی عارضی۔ اپنے اہلخانہ سے بار بار پیسے مانگنا میرے لیے بہت مشکل تھا۔2013 میں میں نے جرمنی میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ۔میں نے کام کا مزیدتجربہ یہاں حاصل کیا لیکن جلد ہی مجھے اندازہ ہوگیا کہ میرا منجھے ہوئے لوگوں سے کوئی مقابلہ نہیں۔میری زبان کی صلاحیت بھی ناکافی ہے تو میں یہاں واپس آگیا اور کچھ مہینے بعد خدا نے مجھے اور میری بیوی کو بیٹے سے نوازا۔باقاعدہ آمدنی نہ ہونے کا مطلب تھا کہ میں اپنے اہلخانہ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا اور یہ چیز میرے دماغ پر بوجھ بن گئی۔میرے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ اوزار اور دیگر تعمیراتی سامان خرید سکوں۔میں نے ایک بار پھر اپنے گھروں والوں کے ساتھ ہجرت کا سوچا۔

بطور بڑھئی، عامر نے پورے ریستوران کو تیارکیا ہے۔

دیگر کاریگروں کیلیے آجر بننا

اس صورتحال سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کے دوران مجھے  پرسٹینا میں جرمن انفارمیشن سینٹر فار مائیگریشن،ووکیشنل ٹریننگ اینڈ کیریئر (ڈی ماک) کا پتہ چلا۔جہاں میرے مشیر نے میری دلچسپی اور مستقبل کیلیے میرے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی۔میں نے بتایا کہ میں آزادانہ طور پر کام کرنا چاہتا ہوں۔ڈی ماک نے مجھے مدر ٹریسا آرگنائزیشن بھجوایا۔ جہاں میں نے لکڑی کے کام کی تربیت حاصل کی اور اپنی مہارت کو بہتر کرنے میں کامیاب ہوا۔تربیت مکمل کرنے کے بعد مجھےاوزاروں اور مشینوں کیلیے امداد ملی۔

پرامید: عامر اپنے کارخانے میں

اب میں آہستہ آہستہ اپنے کاروبار کو وسعت دے رہا ہوں ۔آغاز میں کچن میں لکڑی کی چیزیں اور فرنیچر تیار کرتا تھا۔ اب میں ہوٹلز میں لکڑی کا مکمل کام کرتا ہوں اور میری ورکشاپ میں دیگر کاریگر بھی کام کرتے ہیں۔ میں ڈی آئی وائی اسٹور میں بطور ڈیپارٹمنٹ منیجر بھی کام کرتا ہوں۔میرا کام میرے لیے بہت اہم ہے اور اس نے مجھے بہت اعتماد دیا۔میں مسقبل میں ایسے بڑے منصوبوں کا ادراک کرنا چاہتاہوں جس میں 50 سے60 کاریگر شامل ہوں۔

As of: 12/2020

میرا کام میرے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس نے مجھے کافی اعتماد دیا۔
Amir

ملکوں کے تجربات