Skip to main content
مینیو

چھوٹے کاروبار میں رہنمائی سے اپنے کاروبار تک کا سفر

ایک کامیاب نیا کاروباری: وحیدہ اپنی(ہیئرڈریسنگ سیلون) نائی کی دکان میں

چھوٹے کاروبار میں رہنمائی سے اپنے کاروبار تک کا سفر

میرا نام وحیدہ ہے اور میں کوسووو میں رہتی ہوں۔میری عمر39سال ہے،میرے ساتھ میرے خاوند اور4 بچے ہیں۔میں نے15سال تک بطور ہیئر ڈریسرکام کیا ہے لیکن اپنی ضروریات پورا کرنا انتہائی مشکل ہوتا تھا۔2015 میں بہتر زندگی کی اُمید لیے ہم جرمنی آگئے۔

اگرچہ ہم وہاں کام نہیں کرسکتے تھے۔3سالوں بعد ہماری پناہ کی درخواست بھی مسترد کردی گئی تو ہمیں کوسووو واپس لوٹنا پڑا۔ خوش قسمتی سے اس کے بعد ہمیں بریسٹینا میں جرمن انفارمیشن سینٹر فار مائیگریشن،ٹریننگ اینڈ کیریئر(ڈی ماک) کا پتا چلا۔وہاں کی مشاورتی ٹیم ہم جیسے واپس لوٹنے والوں کو کوسووو میں دوبارہ سے آباد ہونے میں مدد کرتی تھی۔ واپس لوٹنے کے کچھ دنوں بعد ہی ہم نوکری کے مواقعوں کی تلاش میں مرکز گئے۔ مشیر ان نے ہمیں اُن مواقعوں سے آگاہ کیا جن سے ہم فائدہ اٹھاسکتے تھے۔

آلات کیلیے مالی مدد

جب کہ میں خودمختار(ذاتی کاروبار کرنا) بننا چاہتی تھی تومجھے مواقعوں میں سے ایک بہت زیادہ دلچسپ لگا:وہ واپس لوٹنے والوں کیلیے عوامی جمہوریہ کوسووو کی روزگار ایجنسی کامعاشرے سے جوڑنے کا پروگرام تھا۔نئے کارورباری افراد اس کے ذریعےکام کے آلات خریدنے کیلیے مالی مددحاصل کرسکتے ہیں۔یہ میرے لیے بہت اہم تھا کیونکہ میں ایک بار پھر ہیئرڈریسر کے طور پر کام کرنا چاہتی تھی اور خود کا سیلون چلانا چاہتی تھی۔ ڈی ماک نے نئے کاروبار کی شروعات کیلیے مدد کی درخواست دینے میں میری مدد کی۔ جو خرچ مجھے اٹھانا تھا وہ بس ماہانہ کرایا تھا۔

ڈی ماک نے نیا کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے منعقدہ تربیتی کورس میں حصہ لینے کا انتظام کیا۔ اس تربیت سے میں نے سیکھا کہ کامیابی کے ساتھ کاروبار کس طرح چلاتے ہیں۔مضامین میں حساب کتاب اور سامان کی فہرست بنانا شامل تھے۔ جی آئی زیڈ کے مشیران نے بھی کاروباری منصوبہ تشکیل دینے میں میری مدد کی۔میں 2019 میں پریسٹینا میں "ولی" کے نام سے اپنا ہیئرڈریسنگ سلون کھولنے کے قابل ہوئی۔

یہ سب کچھ ڈی ماک سے حاصل مدد سے ہی ممکن ہوا۔میں اپنا ہیئرڈریسنگ سیلون کھول کر اور ایک بار پھر لوگوں کے بالوں کو  مختلف طریقوں سے سنوار کرنے کے قابل ہوکربہت خوش ہوں۔جب سے ہم واپس لوٹے ہیں تو بدقسمتی سے میرے خاوند بیروزگار ہیں، اس لیے میں گھر میں پیسے لانے والی میں واحد فرد تھی لیکن اس کے بعد 2020 میں کورونا کی وبا نے ہمیں آگھیرا۔

مطمئن صارف: وحیدہ کا کاروبار کامیابی سے چل رہا تھا لیکن کورونا کی وبا نے اُن کیلیے چیزوں کو مشکل بنادیا۔

وبا میں کمی کے بعد کے منصوبے

جب میں نے سیلون کھولا تو کاروبار بہت اچھا چل رہا تھا لیکن اب ہم زیادہ مصروف نہیں ہیں کیونکہ بہت مشکل سے ہی کوئی صارف یہاں آتا ہے۔میں صرف اس لیے کام کررہی ہوں کہ کرایہ ادا کرسکوں کیونکہ اس کے بعد کچھ نہیں بچتا۔

اس وقت  میں جو کرسکتی ہوں کررہی ہوں تاکہ یہ کاروبار بند نہ ہو۔مجھے اُمید ہے کہ ایک بار جب وبا میں کمی آئے گی تو چیزیں بہتر ہوجائیں گی اور میں اپنے کاروبار کو وسعت دینا چاہوں گی۔میری بیٹیاں اب بڑی ہورہی ہیں اور ہیئرڈریسنگ سیلون اُن کیلیے بھی مستقبل بنانے کا موقع ہے۔کوسووو میں کاروبار شروع کرنے کا مطلب نئی زندگی کی شروعات میرے اور میرے اہلخانہ دونوں کیلیے۔

As of: 01/2021

میں دوبارہ سے بطور ہیئر ڈریسر کام کرناچاہتی تھی لیکن اس بار اپنےذاتی سیلون میں۔
Vahide

ملکوں کے تجربات