میرا نام ویلبونا ہے اور میں ایک ڈیری فارمر ہوں۔ میں شادی شدہ ہوں۔ میرے4 بچے اور ایک ماں ہے۔ میں اور میرے گھر والے کوسووو کے ایک گاؤں کوموران میں رہتے ہیں۔ جرمنی ہجرت کرنے سے قبل ہمارے پاس مویشیوں کا ریوڑ تھا۔ ہمارے پاس6 یا 7 گائیں تھیں جن سے سال بھر میں 700 کلو تک گوشت مل جاتا تھالیکن ہمیں اپنے کام کے حوالے سے مشکلات تھیں کیونکہ ہمارے پاس وہ زرعی مشینری نہیں تھی جس کے ذریعے ہم جانوروں کیلیے چارہ تیار کرسکیں۔ ہمیں اس کا ادراک ہوگیا کہ ہم اس میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ تو ہم نے بہتر زندگی کی تلاش میں جرمنی جانے کا فیصلہ کیا۔
میرے خاوند پہلے ہی جرمنی میں 15 برس گزار چکے تھے۔ جب ہم جرمنی پہنچے تو ہمارا خیال تھا کہ سلسلہ وہیں سے جڑے گا جہاں وہ چھوڑ کر گئے تھے لیکن ایسا بالکل بھی نہیں تھا۔ مجھے اپنے خاوند سے الگ کردیا گیا اور مجھے کسی اور مقام پر رکھا گیا۔ یہ بالکل بھی خوشگوار تجربہ نہیں تھا۔ اس کے اختتام پر میں جرمنی لوٹ آئی لیکن میرے خاوند مزید 2 برس وہیں رہے۔میں کبھی گھر نہیں چھوڑتی اگر مجھے علم ہوتا کہ حالات ایسے تبدیل ہوں گے۔