زاہدہ عمران جرمنی میں 5 سال گزار کر وطن واپس لوٹی ہیں۔ وہ کپڑوں کا آن لائن اسٹور (دکان) کھولنا چاہتی تھی لیکن یہ کیسے کرنا ہے اس حوالے سے بے یقینی کا شکار تھیں۔ اُنہیں کاروبار چلانے کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ پاکستانی – جرمن فیسلیٹیشن اینڈ ری انٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) نے اُنہیں کاروباری تربیت کے کورس میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
زاہدہ کہتی ہیں"جب میرا فون پر رابطہ ہوا تو میں نے مشیر سے سوال کیا کہ تربیت میں کیا سکھایا جائے گا؟ انہوں نے مجھے بتایا کہ اس میں بنیادی نکات ہوں گے۔ جس سے مراد ہے کہ شرکا کو کامیابی کے ساتھ کاروبار کیسے شروع کرتے اور چلاتے ہیں، اس حوالے سے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ یہ سن کر مجھے انتہائی خوشی ہوئی اور میں نے فوری ہاں کردی۔"