فون کی گھنٹی مسلسل بج رہی لیکن گھبراہٹ کے کوئی آثار نہیں۔ سلار ایربیل کے جرمن سینٹر فار جابز، مائیگریشن اینڈ ری انٹی گریشن اِن دا کردستان ریجن اِن عراق (جی ایم اے سی) میں ایک مشیر ہیں اور وہ کالز دیکھتی ہیں۔ انہوں نے کورونا وبا کے باعث عائد پابندیوں کی وجہ سے ذاتی رابطے(تعلق) چھوڑ دیے لیکن انہوں نے اور اُن کے ساتھیوں نے مشاورت فراہم کرنے کے سلسلے کو جاری رکھا۔ وہ نوکری کے حصول اور کاروبار کی شروعات میں مدد کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ نفسیاتی مدد کیلیے حوالے بھی فراہم کرتے ہیں۔
سلار کہتی ہیں"بطورمشیر میرے لیے یہ اہم ہے کہ میرے صارفین کو یہ معلوم ہو کہ ہم اُن کی مدد اور مشاورت کیلیے موجود ہیں۔ یہ کوئی معنی نہیں رکھتا کہ وہ کوئی قانونی معاملہ ہو،کاروباری صلاح ہو یا پھر ذاتی مسئلہ۔" مشیر اپنے کام سے بہت پیار کرتی ہیں: "مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے کہ جب لوگ ہمارے مشورے پر عمل کرتے ہوئے کاروبار کرتے ہیں۔ یا پھر جب لوٹنے والے مجھے بتاتے ہیں کہ مشاورت اُن کی زندگی میں مثبت تبدیلی لیکر آئی۔"