میرا نام فائدہ ہے؛میری عمر23سال اور تعلق آکرا سے ہے۔میرا خواب یورپ کا کامیاب فٹبالر بننا تھا۔میں پیشہ ور فٹبالربننا چاہتا تھا لیکن ناکام ہوگیا۔اب میں گھانا میں اپنا کاروبار چلاتا ہوں اگرچہ اس مقام پر پہنچنے کیلیے میں نے کچھ ضرور مدد لی۔
میں ایک باصلاحیت فٹبالر تھا۔میں آکرا میں ڈیلاس ٹیکسس کی ٹیم میں تھا اور2013 میں ہم ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے ناروے بھی گئے۔ میں نے یورپ میں قیام کیا اور پیشہ ور فٹبالر بننے کیلیے ڈنمارک گیا۔ لیکن وہاں مجھے گرفتار کرلیا گیا کیوں میرا ویزا ختم ہوچکا تھا۔ میں نے پناہ کی درخواست دی لیکن کامیابی نہ ملی۔
میں نے یورپ میں پیشہ ور فٹبالر بننے کا خواب نہیں چھوڑا اور میں جرمنی چلا گیا،وہاں جاکر میں نے پناہ کی درخواست دی۔ میں فٹبال کلب تلاش کرتا رہا جن سے میرا معاہدہ ہوجائے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔ آخرکار مجھے ایک ریسٹورنٹ میں نوکری ملی اور میں نے جرمن زبان سیکھی۔ مجھے احساس ہوا کہ بغیر زبان جانے اپنے ارد گرد موجود لوگوں سے بات کرنا کتنا مشکل ہے۔میری پناہ کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی گئی ۔ گھٹنے کی چوٹ سے مجھے پتہ چل گیا کہ میں اب مزید فٹبال نہیں کھیل سکتا۔