میرا نام سمون ہے اور میری عمر37 سال ہے۔میری اہلیہ منایا اور 3بچے ہیں۔بہتر زندگی کی تلاش ہمیں گھانا سے جرمنی لے گئی۔ لیکن ہم وہاں قیام نہیں کرسکے۔وطن واپس آکر ہمیں 2 کریانہ اسٹور کھولنے کیلیے کچھ مدد ملی۔اب میں اپنے گھر والوں کو چیزیں فراہم کرسکتا ہوں۔
میں2007 میں گھانا میں نوکری حاصل نہ کرسکا تو لیبیا چلا گیا۔3سال بعد میری اہلیہ بھی آگئیں،لیکن جلد ہی لیبیا میں خانہ جنگی چھڑ گئی اور ہم فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے۔ ہم نے کشتی پر اٹلی جانے کا فیصلہ کیا اور پھر ہم وہاں سے جرمنی منتقل ہوگئے۔جہاں ہمیں اُمید تھی کہ بچوں کیلیے بہتر مواقع تلاش کرسکیں گے۔اگرچہ گھانا کو ایک محفوظ ملک تصور کیا جاتا ہے لیکن ہمیں وہاں رہائش اور کام کا اجازت نامہ نہیں دیا گیا تو ہم واپس آکرا آگئے۔