Skip to main content
مینیو

مرغی خانے کا کامیاب قیام

اس لنک سے ایک یوٹیوب ویڈیو کھل جائے گی۔یہ بات ملحوظ خاطر رکھیں کہ اس ویب سائٹ پر آپ کی معلومات کے تحفظ کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔

تصدیق کریں

مرغی خانے کا کامیاب قیام

میرا نام چارلس ہے۔عمر37سال اورمیں نائیجریا سے آیا ہوں۔اپنے آبائی وطن میں مرغیوں کی فارمنگ میں کامیاب ہوگیا تھا۔ اگر مجھے علم ہوتا کہ میں پہلے ہی ایسا کرسکتاہوں تو میں کبھی ہجرت نہیں کرتا۔اب میں ایک بار پھر اپنے اہلخانہ کے ساتھ ہوں۔ اپنے کاروبار کے ساتھ نئی شروعات کا مطلب ہے کہ میں اُنہیں وہ سب دے سکتا ہوں جس کی اُنہیں ضرورت ہے۔

میں نے ایک غریب گھرانے میں پرورش پائی،میرے والدین کے پاس کبھی زیادہ پیسے نہیں تھے۔میں اپنے تینوں بچوں کو بہتر زندگی دینا چاہتا تھا۔اسکول چھوڑنے کے بعد میرے کئی دوست یورپ چلے گئے اور یہاں اپنے گھر والوں کو پیسے بھیجتے تھے۔ میں بھی یہی کرنا چاہتا تھا لیکن میں بس لیبیا تک ہی جاسکا اور پھر مجھے واپس لوٹنا پڑا۔ میرا خواب ٹوٹ گیا۔

چارلس اپنی اہلیہ اور بچوں کے پاس واپس آکر انتہائی خوش ہیں.

 

تربیتی کورس اور نئی شروعات کیلیے 60 چوزے

میں ریاست ایدو میں اپنے اہلخانہ کے پاس واپس آکر بہت خوش تھا،جہاں میری والدہ،میری اہلیہ اور میرے بچے موجود تھے لیکن مجھے پھرصفر سے اپنی زندگی شروع کرنا تھی۔اُس کے بعد اتفاق سے مجھے کریٹاس کا پتہ چلا۔ وہاں کی مشاورتی ٹیم نے مجھے اپنے تربیتی کورسز کا بتایا خصوصاً مجھ جیسے واپس لوٹنے والوں کیلیے۔ ڈوئچے گیسل شافٹ فار انٹرنیشنل زوسامینربیٹ(جی آئی زیڈ) جی ایم بی ایچ نے میرے لیے مرغیاں پالنے(فارمنگ) کے کورس میں حصہ لینے کا انتظام کیا۔ یہ ایک ہفتے کا کورس تھا اور اس کے بعد مجھے شروعات کیلیے کچھ ابتدائی مدد فراہم کی گئی:60چوزے اس کے ساتھ ساتھ اُن کا کھانا اور دیگر سامان۔

میں مرغیاں پالنے اور اُنہیں فروخت کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس سے حاصل رقم سے میں نے اپنا قرض اتارا اور کچھ نئی مرغیاں خریدلیں۔میں نے اپنے گھر کے ساتھ مرغیوں کو پالنے کیلیے ایک ڈربہ بنالیا۔میرے زیادہ تر صارفین ریٹیل(پٌرچون/دکاندار افراد)کے شعبے سے تھے لیکن کچھ میرے نجی صارفین بھی تھے۔

چارلس اپنی مرغیاں نجی شہریوں کو بھی فروخت کرتے ہیں.

میرا کام مجھے حوصلہ دیتا ہے کیونکہ میں اپنے کاروبار کا قابل فخر مالک ہوں۔ اس سب کا مطلب ہے کہ میں اپنے اور اپنے گھر والوں کا مستقبل بناسکتا ہوں۔ہجرت کرناکسی طرح بھی فائدہ مند نہیں اور یہ خطرناک بھی ہے۔ آپ یہاں نائیجریا میں بھی کامیاب ہوسکتے ہیں۔

As of: 01/2021

میرا کام مجھے حوصلہ دیتاہے کیونکہ میں اپنے کاروبار کا قابل فخر مالک ہوں۔
چارلس

ملکوں کے تجربات