میرا نام ندیم ہے۔ میری عمر57سال اور میں پاکستان کے صوبے پنجاب کے چھوٹے سے شہر جہلم سے آیا ہوں۔ 2015 میں روزگار اوربہتر مواقعوں کیلیے میں نے گھر والوں کو چھوڑ دیا۔ لیکن میں یہاں کبھی ٹھیک سے آباد نہ ہوسکا۔ 5 سال کے دوران چھوٹی موٹی نوکری کرنے کے بعد میں پاکستان واپس آگیا اور اب میں جہلم میں کپڑوں کا کاروبار کررہا ہوں۔پاکستانی جرمن فیسلیٹیشن اینڈ ری اینٹی گریشن سینٹر (پی جی ایف آر سی) نے اس میں میری مدد کی۔
اپنی دکان کے ساتھ نیا کاروبار شروع کرنا صرف بہتر تیاریوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا۔اس کا آغاز جرمنی میں ہوا جب فرینکفرٹ میں میرے دوست نے مجھے واپسی کے مشاورتی مرکز کے بارے میں آگاہ کیا۔ میرے مشیر نے میرا رابطہ واپسی کے رضاکار سے کرایا جنہوں نے ضروری تجزیہ تیار کیا۔ میرے مشیر نے پاکستان میں موجود مواقعوں کے حوالے سے مجھے بتایا۔ پہلی ملاقات کے بعد ہی میں مطمئن ہوگیا کیونکہ میں جانتا تھا کہ جلد ہی میں اپنے گھر میں اہلخانہ کے ساتھ ہوں گا۔