پاکستانی-جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری انٹیگریشن سینٹر (لاہور)
رابطہ
پاکستانی جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری انٹیگریشن سینٹر - پی جی ایف آر سی
او پی ایف سائٹ آفس ، ڈی بلاک ، کمرشل ایریا
رائیونڈ روڈ لاہور پنجاب
13:00 - 10:00
16:00 - 14:00
:جمعہ
13:00 - 10:00
16:00 - 15:00
اسٹیو سیفرٹ
اسٹیو سیفرٹ
پی جی ایف آر سی کے سربراہ
یں معیشتی ترقی کے شعبے میں بہت سالوں سے کام کر رہا ہوں اور مختلف ممالک جیسے جرمنی، عراق، اور نائجیریا میں کام کیا ہے۔ پاکستانی-جرمن فیسیلیٹیشن اور رہا کاری کے مرکز کے سربراہ کے طور پر، میں اپنے پیشہ ورانہ تجربے کا استعمال کرتا ہوں تاکہ ہم عمدہ خدمات فراہم کر سکیں
نگہت عزیز
نگہت عزیز
مشیر، خواتین اور ضرورت مند افراد کے لیے رابطہ کار
مجھے آپ کے ساتھ آپ کے نئے کاروبار شروع کرنے منصوبے کے بارے میں بات چیت کر کے خوشی ہوگی۔ اس کے علاوہ، میں مزید تربیت یا نفسی سماجی مدد کا بندوبست بھی کر سکتی ہوں۔ میں آپ کو پاکستان میں مختلف امکانات کے بارے میں معلومات کی فراہمی اور انفرادی مشورہ بھی دے سکتی ہوں ۔ میں نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں ماسٹرز ڈگری کی ہوئی ہے، اور میں ایک جاب کونسلنگ میں تربیت یافتہ ٹرینر ہوں۔ نئے آغاز میں کبھی دیر نہیں ہوتی! آئیے ایک دوسرے کے ساتھ روشن مستقبل کی بہترین راہیں تلاش کریں
فیصل شبیر
فیصل شبیر
مشیر
میں آپ کو ایک اچھی سی وی بنانے کے بارے میں بتا سکتا ہوں۔ اس کے علاوہ، میں ملازمت کے انٹرویوز کے لیے آپ کی تیاری کروا سکتا ہوں۔ مزیدبرآں، میں ایک ایسے پراجیکٹ پر کام کرتا رہا ہوں جہاں میں نے ایک ہزار سے زائد افراد کو کیریئر کونسلنگ فراہم کی اور سینکڑوں نوجوانوں کو اس قابل بنایا کہ وہ ملازمت حاصل کر سکیں۔ میں ایک جاب کونسلنگ کے بارے میں ایک کتابچے کا بھی مصنف ہوں۔ میں ووکیشنل کونسلنگ کے شعبے میں ایک سند یافتہ ٹرینر ہوں۔
محمد شہباز
محمد شہباز
مشیر
میری تعلیم آئی ٹی اور ذاتی انتظام کار(پرسنل منیجمنٹ) میں ہے جو کہ میرےکام کی اساس ہے۔میں آپ کو نئے کاروبار کی شروعات اور نوکریوں کے حوالےسے مشاورت فراہم کرسکتا ہوں اور ساتھ ہی معاشرے سے جڑنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہوں۔ میں آپ کو نفسیاتی مدد کی خدمات کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کرسکتا ہوں۔میں15سال سے زائد سے قومی اور بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کے ساتھ کام کررہا ہوں۔جو مشاورت میں فراہم کرتا ہوں اُس میں رابطوں، منصوبوں کے انتظام کار،نگرانی اور جائزہ کے وسیع تجربے کا استعمال شامل ہے۔
قمر صدیق اعوان
قمر صدیق اعوان
مشیر برائے باقائدہ ہِجرت
زیڈ ایم ای پاکستان کے دفتر میں مشیر ہَونے کے ناطے ہجرت کے عمل کو آسان اور محفوظ بنانا میری اولین ترجی ہے۔ لوگوں کو مطلقہ معلومات کی فراہمی کے لئے ان تھک محنت کِرنا میری ذمہ داری ہے۔ مشیر ہونے کے ناطے میرا یہ فرض ہے کے میں یہ ثابت کرو کے ہجرت نہ صرف ایک فرد کے لئے بلکہ معاشرے کے لئے بھی ایک مثبت قدم ہے۔
سلسبیلہ راشد
سلسبیلہ راشد
جونئیر ایڈوائزر
مجھے آپ کے پاکستان سے باہر معاشی مواقع کے اہداف پرآپ سے بات کر کے اور پاکستان اور اس سے باہر آپ کی کاروباری صلاحیتوں اور ملازمت کے امکانات کو بڑھانے میں مدد کرنے میں خوشی محسوس ہو گی۔ چاہے آپ کہیں سے بھی تعلق رکھتے ہوں، میرا مقصد آپ کو بااختیار بنانے میں مدد کرنا ہے تاکہ آپ وقار کے ساتھ اپنی زندگنی گزار سکیں۔ میرے نزدیک ہجرت صرف نقل مکانی نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد ایک بہتر اور زیادہ جامع معاشرے کی تشکیل ہے۔